‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2013 - 16:04
News ID: 6088
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے امریکی اسلام کو حقیقی اسلام کے مد مقابل بتاتے ہوئے کہا: سعودی اور بعض ممالک کا اسلام امریکن اسلام ہے ۔
حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر سے پہلے اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پر جو مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا ماہ محرم الحرام اور اس ماہ میں تبیلغ کے حوالہ سے طلاب و افاضل کو نصیحتیں کی اور کہا: اپنے اندر تبیلغ کی توانائی محسوس کرنے افراد ماہ محرم الحرام میں اسلام کی تبیلغ کریں اور اپنے وظیفہ کو بخوبی انجام دے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مکتب عاشورا اور امام حسین(ع) کے بہت سارے درس ہیں جس سے لوگوں خصوصا جوان نسل کو اگاہ کیا جائے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی بنیادیں مکتب عاشوراء پر استوار ہے  ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے نامور استاد نے امر بالمعروف اور نهی عن المنکر کو مکتب عاشورا کا اہم پیغام اور قیام امام حسین علیہ السلام کی بنیاد جانا اور کہا: مبلغ انقلابی ثقافت اور انقلاب کی اچھائیوں سے لوگوں کو اگاہ کریں  ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا: قران کریم میں ولایت کے حوالہ سے بہت ساری ایات موجود ہیں، ایت شریفہ «إِنَّما وَلِیُّکُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذینَ آمَنُوا الَّذینَ یُقیمُونَ الصَّلاةَ وَ یُؤتُونَ الزَّکاةَ وَ هُم راکِعُونَ ، ایمان والو بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃِ دیتے ہیں » کو انہیں ایات میں شمار کیا جاسکتا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: حضرت علی(ع) نے اسلام کی معرفی میں بہت زیادہ سختیاں اٹھائی اور دشواریوں سے روبرو رہے ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت امام رضوان الله تعالی علیه امریکا کو بڑا شیطان جانتے تھے کہا: امام خمینی(رہ) امریکی اسلام کو حقیقی اسلام کے مد مقابل جانتے تھے اور ان دنوں سعودیہ ، بحرین اور دیگر ممالک امریکی اسلام کا نمونہ ہیں ۔

 

انہوں نے بیان کیا : افسوس الازھر یونیورسٹی پر مکمل طور سے وھابیت کا قبضہ ہو چکا جبکہ مصر اهل بیت عصمت و طهارت کے ماننے والوں کا ملک ہے اور اس ملک میں اهل بیت کے آثار موجود ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے امریکا اور بڑے شیطان کی شناخت کو اہم جانا اور کہا: عالمی سامراجیت اسلام بیداری کو منحرف کرنے میں مصروف ہے ، اج امریکن اسلام کی ترویج بھی اسلامی بیداری کو لگام دینے کی غرض سے کی جارہی ہے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬