رسا نیوز ایجنسی – سعودی عرب کی ایک عدالت نے دو شیعہ انقلابیوں کو قطیف مظاھرے میں شرکت کے سبب 8 اور 9 سال جیل کی سزا سنائی ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی ایک عدالت نے دو شیعہ انقلابیوں کو قطیف مظاھرے میں شرکت کے سبب 17 سال جیل کی سزا دی ۔
سعودی کے ایک شھری کو شھر عوامیہ کے تین مظاھرے میں شرکت کے سبب اور موبائل میں آل سعود مخالف فوٹوز رکھنے کے جرم میں اور آل سعود حکومت مخالف افراد سے رابطہ رکھنے کے الزام میں 8 سال کی جیل سز دی گئی ۔
نیز ایک دوسری فرد کو بھی آل سعود مخالف مظاھرے میں شرکت کے الزام، سماجی مراکز میں فعالیتوں کی انجام دہی، عوامی افکار کو آل سعود حکومت کے خلاف بھڑکانے اور گرفتار شدہ افراد کی ازادی کے مطالبہ کے جرم میں 9 سال جیل کی سزا دی گئی ۔
متھم افراد نے اس حکم پر اعتراض کرتے ہوئے اس حکم کے سلسلہ میں تجدید نظر کی درخواست کی ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے