‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2013 - 17:43
News ID: 5522
فونت
قومی مصالحت نشست کے انعقاد پر؛
رسا نیوز ایجنسی - اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام عمار حکیم کا قومی مصالحت نشست کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا: قومی مصالحت نشست کا انعقاد عراق کو موجودہ بحران سے باہر نکالنے میں مدد کرے گا ۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے عمار حکیم کا شکریہ ادا کیا اقوام متحدہ کے سربراہ نے عمار حکیم کا شکریہ ادا کیا


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم کا قومی مصالحت نشست کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔


اس بیانیہ میں آیا ہے : مختلف عراقی گروپ اور پارٹیوں کے مابین نشست اور گفتگو اس ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالنے میں بہت زیادہ موثر ہے ۔


بان کی مون نے مزید عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی کے سفر کردستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ سفر عراق میں سیاسی نا آرامی میں سکون کا سبب بنے گا  ۔


اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے تمام عراقی گروپ ، پارٹیوں اور سیاستدانوں کو اس ملک میں امنیت اور ثبات کی برقراری اور سیاسی جنگ سے پرھیز کی دعوت دی ۔


انہوں نے کہا: سیاسی میدانوں میں اختلافات میں کمی ملک میں سکون کی فضا کے قائم ہونے اور عراق میں تشدد کی کمی کا سبب بنے گا  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬