12 March 2010 - 18:11
News ID: 1075
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے اعلی اسلامی مجلس کے صدر نے آیت الله سید علی سیستانی سے ملاقات کی اور ملک میں حالیہ تبدیلیوں کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔
ا?يت اللہ سيستاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم عراق کے اعلی اسلامی مجلس کے صدر امام علی(ع) کے روضہ کی زیارت اور مراجع سے ملاقات کرنے کی غرض سے نجف اشرف کا سفر کیا اور کل صبح آیت الله سید علی سیستانی کے دفتر پہونچ کر ان سے ملاقات کی ۔

سید عمار حکیم اس ملاقات کے بعد ایک پرس کانفرنس کے درمیان کہا : میں نجف اشرف اس لئے آیا ہوں تا کہ انتخابات کامیابی کے ساتھ انجام پانے کی مبارک بادی مرجع کی خدمت میں پیش کروں اور ملک کی سیاسی حالات جو گذشتہ زمان سے متفاوت ہوئی ہیں خبر دے سکوں ۔  

انہوں نے اتحادیہ کا دوسری پارٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی وضاحت کی : ھم لوگوں نے کسی بھی پارٹی یا خاص گروہ کے لئے ریڈ لائن نہی کھینچی ہے اور جو میں نے قوم سے وعدہ کیا ہے اس پر اس پر قائم رہینگے کہ جس پارٹی نے عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہے اس کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی دینگے اس کی تعمیر کرینگے کیونکہ آئندہ کا مرحلہ اس کے تعمیر کا مرحلہ ہے ۔

عراق کے اعلی اسلامی مجلس کے صدر نے پارلیامینٹ الکشن کے غیر حکومتی نتائیج پر اظہار خیال کیا : تمام پارٹی الکشن کمیشن کی طرف سے نتیجہ کے اعلان کے منتظر ہیں لیکن غیر حکومتی ذرایعہ کے مطابق ۴۰ در صد قومی ائتلاف اور قانون حکومت ائتلاف کے سلسلہ میں خبر دی جا وہی ہے اور جیسا کہ انتخابات سے پہلے ائتلاف نے دوسری پارٹیوں کے ساتھ کام کیا ہے اسی طرح نتیجوں کے اعلان کے بعد بھی کامیاب ہوئے پارٹی سے مذاکرہ جارہ رہے گا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬