‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2013 - 14:27
News ID: 5555
فونت
کامیاب الیکشن کی برگزاری پر؛
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں ملت ایران کی جانب سے سیاسی رزم کی تخلیق پر رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کو مبارکباد پیش کی ۔
حجت الاسلام سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ  حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں ملت ایران کی جانب سے سیاسی رزم کی تخلیق اور گیارہویں صدر جمھوریہ الیکشن میں بھر پور شرکت کرنے پر رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی ۔


اس پیغام میں آیا ہے: اس الیکشن نے ایک بار پھر سبھی پر ثابت کر دیکھایا کہ اسلامی جمھوریہ ایران اس ملک کی عوام کے انتخاب اور ارادہ کا احترام کرتا ہے  ۔


سید عمار حکیم نے اس با عظمت اور بھر پور شرکت کو ںظام اسلامی جمھوریہ ایران پر عوام کے مکمل اعتماد کی نشانی جانا اور کہا: تمام کی تمام کامیابیاں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی تدبیروں کا ثمرہ ہیں ۔


مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ نے بیان کیا: موجودہ الیکشن مکمل آزاد اور کاملا جمھوریت کے سایہ انجام پایا جو اسلامی جمھوریہ ایران کے دشمنوں کے لئے منھ توڑ جواب تھا ۔


انہوں ںے مزید کہا: جمھوری اسلامی ایران ھمیشہ آپ کی راہنمائیوں اور ھدایتوں کی زیر سایہ اسلامی اصولوں پر گامزن رہتے ہوئے کامیابی کی منزلیں طے کرتا رہا ہے  ۔


حجت الاسلام حکیم نے آخر میں حجت الاسلام روحانی کو ان کی کامیابی کی مبارکباد بھی پیش کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬