10 April 2010 - 14:13
News ID: 1163
فونت
سید عمار حکیم :
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے اعلی اسلامی مجلس کے صدر نے آیت الله العظمی شهید سید محمد باقر صدر کی نمایہ خصوصیت کی طرف اشارہ کے ساتھ تاکید کی کہ شھید صدر جیسی شخصیت تاریخ میں بہت ہی ندرت سے دیکھی جاتی ہے ۔
آيت الله العظمي شهيد سيد محمد باقر صدر
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم عراق کے اعلی اسلامی مجلس کے صدر نے گذشتہ روز بغداد میں اس مجلس کی ثقافتی نشست کی اپنی تقریر کے درمیان آیت الله العظمی شهید سید محمد باقر صدر کی شہادت کی سالانہ یاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تاریخ میں اس طرح کے جلیل القدر عالم دین بہت ہی مشکل سے دیکھے جاتے ہیں اور ان کی نمایہ شخصیت ، نظریہ و فکر ، علم اور ان کی تالیفات بتا رہی ہے کہ اس مرد کا تعلق آئندہ سے ہے اور ابھی ان کی کتاب بہت سارے عربی اور مغربی یونورسیٹی میں پڑھائی جا رہی ہے ۔  

انہوں نے شهید صدر کی شخصیت کو مستثنی جانا ہے اور کہا : بہت سارے علماء و مفکرین اس مرجع شهید کی شحصیت کے تحت تاثیر ہو ئے اور ان میں سے ایک آیت الله شهید سید محمد باقر حکیم تھے کہ ان کی بہت ساری کتابوں اور ان کی منصوبہ بندی میں شہید صدر کی تاثیر دکھائی دیتی ہے ۔

سید عمار حکیم نے ان کی مظلومیت اور تواضع کو ان شھید کی واضح نشانی بتایا اور اظہار کیا : شہید امام صدر کی نمایہ نشانیوں میں سے ایک ان کی مطلومیت تھی کہ جو کہ ان کی شھادت کے بعد بھی جاری رہا ہے اور ان کی دوسری نشانیوں میں ان کی تواضع و ذرہ نوازی تھی جو کہ چھوٹے ، بڑے اور عمر دراز لوگوں کا خاص احترام کرتے تھے ۔  
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬