08 July 2013 - 19:16
News ID: 5623
فونت
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله شهید محمد باقر حکیم کی برسی کا پروگرام اج صبح قم میں علمائے کرام اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت میں منعقد ہوا ۔
آيت الله حکيم



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سابق سربراہ آیت الله شهید محمد باقر حکیم کی برسی کا پروگرام اج صبح «شهید محراب اور حکیم الشهدا» کے عنوان سے شھر مقدس قم میں علمائے کرام اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت میں منعقد ہوا ۔


ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری ، تھران کے امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی،  ایران کے حوزات علمیہ کے سابق سربراہ اور مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله مرتضی مقتدائی، قم کے ممبر آف پارلیمںٹ حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی اور امیرآبادی، حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے حجت الاسلام سید ریاض حکیم، قم میئر دلبری ، صوبہ قم میں سپاہ کے کمانڈر مهدوی نژاد اور دیگر عراقی مھمان  اس پروگرام میں شریک تھے  ۔


قرات قران کریم سے اغاز اس پروگرام کا اغاز ہوا اور اس کے بعد زیارت حضرت فاطمه معصومه(س) کی  مختصر سی کلیپ دیکھائی گئی ۔


قم میئر دلبری ، حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے حجت الاسلام سید ریاض حکیم اور ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری نے اس پروگرام میں تقریر کی و نیز مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم کے جانشین نے بھی عربی زبان میں تقریر کی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬