09 September 2013 - 18:14
News ID: 5906
فونت
قم کے طلاب و اساتذہ نے دستخط اسکرول کے ذریعہ؛
رسا نیوز ایجنسی – حوزہ علمیہ قم کے طلاب و افاضل نے دستخط اسکرول تیار کر کے شام پر ممکنہ امریکی حملہ اور حرم اہلبیت علیھم السلام کی حفاظت اور شامی مسلمانوں اور استقامت کے جوانوں کے سلسلہ اپنی مکمل امادگی کی اعلان کیا ۔
دستخط اسکرول


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے طلاب، علماء اور افاضل نے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے نام، شامی مسلمانوں اور استقامت کے جوانوں کی مدد اور حرم اہلبیت علیھم السلام کی حفاظت میں دستخط اسکرول تیار کرکے شام روانگی کے سلسلہ سے اپنی مکمل امادگی کا اظھار کیا ۔ 


مدرسہ فیضہ میں نصب شدہ اس طومار کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے :


بسمه تعالی


محضرمبارک ولی امرمسلمین جهان اور مرجع عالی قدر حضرت آیت الله العظمی امام خامنہ ای (مدظله العالی)


سلام علیکم


شام میں شامی دھشگردوں کی مسلسل ہار کے بعد عالمی سامراجیت نے گھبرا کر اپنے منافع اور غاصب صھیونیت کی حفاظت میں ایک بار پھر جھوٹے بہانہ کے ذریعہ مشرق وسطی کے مسائل میں مداخلت ، اور اپنی حیوان صفت فطرت کے ذریعہ استقامت کے فرنٹ پر موجود اسلامی ملک شام پر حملہ کا ارادہ کیا ہے ، لھذا ہم حوزہ علمیہ قم کے  اساتذہ و طلاب اپنی جانوں کو اپنی ہتھیلیوں پر لیکر شام میں حرم اہلبیت علیھم السلام کی حفاظت اور شامی مسلمانوں اور استقامت کے جوانوں کی مدد کے لئے شام جانے کو تیار ہیں ، اور یقین دیتے ہیں کہ اگر اپ نے اجازت دی تو عالمی سامراجیت اور اس کی ناجائز اولاد غاصب اسرائیل اور تکفیری وھابیوں کا وجود پورے علاقہ سے مٹا دیں ۔


والسلام علیکم ورحمه الله برکاته


حوزه علمیہ قم کے طلاب اور اساتذہ
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬