رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مینجمنٹ سینٹر آف حوزات علمیہ ایران کی دعوت پر اہل حوزہ ، انقلابی اور ولایت مدار عوام نے اج اتوار کی صبح مدرسہ فیضہ قم میں ہونے والے عظیم اجتماع میں شرکت کی ۔
اس دعوت نامہ میں آیا ہے : 9 دی کا عظیم سانحہ ، قدرت خدا اور نظام اسلامی کا پرافتخار دن نیز ایران کی سرافراز، قدرشناس اور مقتدر و بابصیرت عوام کی تجلیگاہ ہے ۔
ایران کی انقلابی قوم اس عظیم اجتماع میں شرکت کرکے بیگانہ اور امری طاقتوں سے اظھار بیزاری کریں اور اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ راہ ولایت فقیہ پر گامزن رہ کر امری سازشوں کو نقش برآب کرتے رہیں گے ۔
یہ عظیم دن «ان تنصر و الله ینصرکم و یثبت اقدامکم» کا کھلا مصداق اور انقلاب اسلامی ایران کی تیسری نسل کا انقلاب و اسلام و نظام و ولایت فقیہ سے حمایت کا دن ہے ۔
حوزہ علمیہ قم تمام اہل حوزہ اور اہل عاشورہ سے اتوار کے روز 30/10 صبح منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شرکت کا خواہاں ہے ۔