
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد سعید حکیم نجف اشرف میں شیعه مرجع تقلید نے اپنے بیانہ میں عزاداران اور عاشق امام حسین کا لاکھوں تعداد میں پیدل شھر کربلا تک امام حسین علیہ السلام کا چہلم کرنے تشریف لانے اور ان کے ایمانی جذبہ کو سراہتے ہوئے تمام لوگوں کی خدمت میں شکریہ ادا کی اور اس امر کو بیش قیمت فعل بتایا ۔
اس بیانیہ میں ذکر ہوا ہے : عراق گذشتہ دنوں مومنین کے توسط سے ان کے ایمانی جذبہ کے تحت ان کا پیدل کربلا تک آنا اور ان کا امام حسین علیہ السلام سے عشق اور ولایت اور تمسک کی ارزشوں کو دیکھتے ہوئے آئی ہے جو اس بات کی نشاندھی کرتی ہے کہ ان کا خلوص ان کی محبت کس قدر ہے ؟ ھم ان کے اس عاشقانہ عمل کی پر خلوص قدر دانی کرتے ہیں اور خدا وند عالم سے ان کے اعمال کے قبول ہونے کی دعا کرتے ہیں ۔
انہوں نے ٹررسٹی بم دھماکہ کو جس میں کئی زائیریں کی شھادت واقع ہوئی اس عمل کو شدت سے محکوم کیا اور کہا : اس طرح کی جنایت نا امنی کی دلیل ہے جو کہ ھم لوگ کئی مہینہ سے اس کا مشاھدہ کر رہے ہیں جو ابھی بھی جاری ہے اور اس کی اصل علت بعث پارٹی کا حفاظتی عملہ میں نفوذ ہے اس مشکلات کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حفاظتی عملہ کی پاکسازی ہو تا کہ شھری عوام کے خون کی حفاظت ہو سکے جو ایک ضروری امر ہے ۔
آیت الله حکیم نے قانون کو اپنے پیر کے نیچے روندنے والے اور سیاسی ھربہ کو استعمال کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے عراق کے عوام کو بیرونی اور اندرونی سازشوں سے ہوشیار اور آمادہ رہنے کی دعوت دی ہے ۔