رسا نیوزایجنسی - متحدہ طلباء محاذ نے کوئٹہ میں عالمی یوم قدس میں بم دھماکے کو سی ائی اے اورموساد کی سازش کا نتیجہ بتایا ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ طلباء محازکے صوبائی صدر آئی ایس او بلوچستان ، عامر عباس طوری ، صوبائی منتظم جمعیت طلبائے عربیہ بلوچستان ، عبد الحمید منصوری اور صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان، نور الدین و دیگران نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں عالمی یوم القدس کوئٹہ کے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اور حکومت پاکستان سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے دھشت گردی کے خاتمے میں حکومت پاکستان کو ناھل بتاتے ہوئے کہا : حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور سانحہ القدس پر حکوت کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹریبونل جانبدارانہ ہے جسے ھم مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے ہم شہدائے القدس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا : ان کی عظیم قربانیوں کے سبب آج ملت پاکستان کا سر فخر سے بلند اور دنیا کی ان قوموں میں شمار کی گئی جن کا مقدس خون قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں صرف ہوا ہے۔
متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور حزب اللہ کے سربراہوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا : انہوں نے سب سے پہلے سانحہ القدس جلوس کی شدید مذمت کی اور شہدائے القدس پاکستان کے ورثاء اور لواحقین سے اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کوئٹہ میں القدس ریلی میں ہونے والے بم دھماکے کی سازش واشنگٹن اور تل ابیب میں تیار کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں موجودہ امریکی و صہیونی آلہ کاروں نے اس منصوبے کو عمل درآمد کیا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے