23 March 2013 - 09:11
News ID: 5241
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے برما میں مسلمانوں پر حملوں اورمساجد و مدارس کو آگ لگانے کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا: برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے مسلمان ممالک متحد ہوکر برمی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے برما میں مسلمانوں پر حملوں اورمساجد و مدارس کو آگ لگانے کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا: برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے مسلمان ممالک متحد ہوکر برمی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا : برما علاقے میکسلا میں دہشت گردوں نے مسلمانوں کی املاک کو لوٹ کر ان کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔ رپورٹس کے مطابق ان مدارس اور مساجد کو کرفیو لگانے کے بعد اور پولیس کی موجودگی میں جلایا اور مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور اکثر مسلمان اپنی جانیں بچا کر اطراف کے گائوں اور دیہاتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جن مسلمانوں کے پاس ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں تھی وہ شہر کے اندر بری طرح پھنس گئے اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔

علامہ عارف واحدی نے مسلمان حکمرانوں سے بالعموم اور او آئی سی سے بالخصوص مطالبہ کیا : برما کے مسلمانوں پر گذشتہ سال بھی مظالم کے پہاڑ توڑے گئے اور اب دوبارہ قتل و غارت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اس کو فوری طور پر بند کروایا جائے ۔

 انہوں نے کہا : انسانی حقوق کے ادارے اور تنظیمیں مظلوم برمی مسلمانوں کے حقوق کے لئے صدائے احتجاج بلند کریں اور برما کی نام نہاد حکومت کو ان مظالم سے روکنے کے لئے عالمی دبائو بڑھائیں۔ اور انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی برمی مسلمانوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا : امت مسلمہ کے علماء کرام اور رہنمائوں سے درخواست ہے کہ مل کر اتحاد ووحدت کے ساتھ اس ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور عالمی برادری تک برمی مسلمانوں کی مظلومیت کو پہنچایا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬