21 September 2013 - 15:59
News ID: 5954
فونت
بودھ مت کے دینی عالمی لیڈر؛
رسا نیوز ایجنسی - بودھ مذھب کے دینی عالمی رہنما نے جمھوریہ چیک میں ہونے والے اجلاس میں برما کے بودھ متوں سے مطالبہ کیا کہ برمی مسلمانوں سے ٹکراو میں مذھبی ائین کو فراموش نہ کریں اور ان کے ساتھ اچھا برتاو رکھیں ۔
دالائي لاما


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بودھ مذھب کے دینی عالمی رہنما دالائی لاما نے جمھوریہ چیک میں ہونے والے اجلاس میں برما کے بودھ متوں سے مطالبہ کیا کہ برمی مسلمانوں سے ٹکراو میں مذھبی ائین کو فراموش نہ کریں اور ان کے ساتھ شدت پسندانہ رویہ کے خاتمہ کریں ۔ 


انہوں نے جمھوریہ چیک کے دار الحکومت پرآگ میں ہونے والے سالانہ حقوق انسانی اجلاس سے خطاب میں برما کے بودھ متوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: برما کے لوگوں سے ہماری درخواست ہے کہ بعض نادان افراد، مسلمان بھائی اور بہنوں پر حملہ کا ارادہ رکھتے ہیں اپ انہیں مذھبی ائین کی جانب متوجہ کرائیں ۔
انہوں نے مزید کہا: مجھے اطمینان ہے کہ یہ اقدام، بودھ متوں کی زیادتی اور ان کے شدت پسندانہ رویہ کا شکار، مسلمان بھائی اور بہنوں کی حفاظت کا سبب ہوگا ۔


دوسری جانب برما حکومت کے اپوزیش لیڈر آنگ سان سو کی جو اس وقت برما سے باہر ہیں انہوں ںے بھی دلائی لاما سے ملاقات میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر روک لگائے جانے کی غرض سے برما کے ائین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔


جبکہ انہوں نے گذشتہ برس برمی مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا تھا اور انہوں نے مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں کی جانب اشارہ کئے بغیر تاکید کی تھی کہ وہ اپنی معنوی رھبری کی طاقت کو کسی بھی دھڑے کے حق میں استعمال نہیں کرنا چاہتے ۔


ستمبر سن 2012 عیسوی میں امن کا نوبل ایوارڈ پانے والے برما حکومت کے اپوزیش لیڈر، برمی مسلمانوں کے قتل عام اور اس بات کے اظھار سے کہ میں نہیں جانتا کہ برما میں روہنگینا کے مسلمان اس ملک کے شھری ہیں یا نہیں، عالمی انسانی حقوق تنظیموں کی شدید تنقیدوں سے روبرو ہوئے تھے  ۔
واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں میں متعدد بار برما اور سری لنکا کے مسلمان شدت پسند بودھیسٹ کی زیادتیوں کا شکار ہوئے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬