29 July 2012 - 16:56
News ID: 4383
فونت
سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے مسلم حکمرانوں سے برما کے مظلوم مسلمانوں کو بودھ وحشي درندوں سے نجات پانےکيلئے جامع پاليسي ترتيب دينے کي درخواست کي ?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے روزہ دار مومنين کے مجمع سے خطاب ميں کہا : برما ميں مسلمانوں کي حالت زار مخدوش ہوتي جارہي ہے اور اس حوالے سے سفارتي کوششيں کامياب ہوتي نظر نہيں آرہيں، حکومت پاکستان عوام کے جذبات و احساسات کي صحيح ترجماني کرتے ہوئے مظلوم برمي مسلمانوں بھائيوں کي ہر طرح سے امداد کرے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرے?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلامي سربراہي کانفرنس کے آمدہ اجلاس سے بھي مسلم امہ کو بہت سي توقعات وابستہ ہيں اضافہ کيا : او آئي سي ميانمار مسلمانوں کے لئے ٹھوس اور جامع پاليسي مرتب کرکے بودھ دہشت گردوں کے ہاتھوں انکي نسل کشي اور انسانيت سوز مظالم کو في الفور رکوائے اور مظلوموں کو جاني تحفظ فراہم کرکے مسئلہ کا ٹھوس اور جامع حل نکالے ، نيز پوري دنيا ميں عالم اسلام کے خلاف روا رکھے جانے والے امتيازي رويوں پر بھي صدائے احتجاج بلند کرے ?

سيد ساجد علي نقوي نے گذشتہ تين عشروں کے دوران روينگيا مسلمانوں کو برمي افواج اور سيکورٹي فورسز کي جانب سے نسل کشي، قتل و جارحيت ، ظلم و زيادتيوں اور جبري ترک وطن جيسے مسائل اور انساني حقوق کي شديد خلاف ورزيوں کا سامنا رہنے پر اظھار افسوس کرتے ہوئے کہا : ان حالات ميں عالمي امن کے دعويداروں اور انساني حقوق کي عالمي تنظيموں کي خاموشي معني خيز اور افسوسناک ہے جس کي جتني بھي مذمت کي جائے کم ہے جبکہ اس حوالے سے مسلمان ممالک بھي کوئي قابل ذکر اور اہم کردار ادا نہيں کررہے ?

انہوں نے حکومت پاکستان پر زور ديتے ہوئے کہ ابھي تک اس حوالے سے کوئي موثر سفارتي کوششيں نہيں ہوئيں اور اگر کوئي کوشش کي بھي گئي ہے تو وہ بارآور ثابت نہيں ہوئي تاکيد کي : اسلامي جمہوري رياست کے طور پر حکومت پاکستان کو عوام کے حقيقي جذبات کي ترجماني کرتے ہوئے موثر اقدامات اور ٹھوس کوششيں کرنا ہوں گي اور اس سلسلے ميں عوام کو بھي حقائق بتائے جائيں?

ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے نائب صدر نے 13 اگست کو سعودي عرب ميں اسلامي سربراہي کانفرنس تنظيم کے سربراہي اجلاس کو بھي خوش آئند قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر کي : مسلم حکمراں برما کے مظلوم مسلمانوں کي دادرسي کے لئے ٹھوس اقدامات کريں اور انہيں ظالموں، قاتلوں اور وحشي درندوں سے چھٹکارا دلانے کے لئے جامع پاليسي ترتيب ديں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬