05 August 2012 - 01:51
News ID: 4409
فونت
سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اسام، برما سميت دنيا کے مختلف گوشے ميں مسلمانوں کے قتل عام پر تشويش کا اظھار کيا ?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے برما اورہندوستان کي مختلف رياستوں من جملہ آسام اور دنيا کے مختلف گوشے ميں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، سفاکيت و درندگي پرتشويش کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کيا کہ اس سلسلے ميں سنجيدگي کا مظاہرہ کريں اور معني خيز خاموشي کو ترک کرکے مسلمانوں کي داد رسي کيلئے موثراقدام کريں ?

انہوں نے افطار ميں شريک مومنين سے خطاب ميں کہا : برما کے مسلمانوں کا قتل عام بين الاقوامي سازش کا حصہ ہے جس امت اسلاميہ کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاھئے ?

انہوں نے يوم القدس کي افاديت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ يوم القدس کا مقصد صرف مظلوم فلسطيني عوام کے حقوق کيلئے صدائے احتجاج بلند کرنا نہيں بلکہ قبلہ اول، بيت المقدس کي آزادي اور پوري دنيا ميں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم کے خلاف موثر انداز ميں صدائے احتجاج بلند کرنے کا ذريعہ بھي ہے يوم القدس کو پرزور طريقے سے منائے جانے کي تاکيد کي ?

سيد ساجد علي نقوي نے اخر ميں علماء و خطباء مطالبہ کيا : جمعة کے خطبات ميں برما کے مسلمانوں پر توڑے جانے والے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائيں اور احتجاج کريں اورعوام کو يوم القدس کے پروگراموں ميں شرکت پر آمادہ کريں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬