30 October 2013 - 15:05
News ID: 6087
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے تاکید کی: پاکستانی آئین میں تمام مکاتب فکر کو مذھبی پروگرام کرنے کی اجازت حاصل ہے ۔
حجت الاسلام حسن ظفرنقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں کہا: محرم الحرام کے دوران مجالس عزا، جلوس عزاداری اور کسی خطیب کی حد بندی یا کسی عالم دین کی زبان بندی قبول نہیں کی جائے گی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر چاروں صوبوں کی کسی حکومت نے بھی ایسا اقدام کیا تو ملک بھر میں اس کیخلاف شدید احتجاج کیا جائے گا کہا: آئین پاکستان تمام مکاتب فکر کو اپنے طور طریقہ سے عبادت کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے، لہٰذا ایسے کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس سے عزاداری سید الشہداء متاثر ہو یا مشکلات سے روبرو ہو۔


حجت الاسلام حسن ظفرنقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ انتظامیہ اتنی بوکھلائی ہوئی ہے کہ اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ کون زندہ ہے اور کس کو مرے ہوئے دس سال بیت گئے ہیں کہا: ریاستی اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی ایسی تمام رپورٹس مسترد ہیں جس میں انتظامیہ کو یہ تک نہیں معلوم کہ کون قید حیات میں ہے اور کون اس دار فانی کو الوداع کہ چکا ہے ۔


انہوں ںے ایسی رپورٹس کو دیکھ کر پاکستانی انتظامیہ کی اہلیت کو شدید نقید کا نشانہ بنایا اور کہا: دس دس سال پرانی رپورٹس کی بنیاد پر عزاداری کو محدود کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی قدغن کو برداشت کیا جائے گا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬