قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ایک اخباری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی عناوین اور مقدس ہستیوں کے لئے طے شدہ مختص القاب کی خصوصیت کو مدنظر رکھنا اور ایسے عناوین و القاب کے عمومی استعمال سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ایک اخباری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی عناوین اور مقدس ہستیوں کے لئے طے شدہ مختص القاب کی خصوصیت کو مدنظر رکھنا اور ایسے عناوین و القاب کے عمومی استعمال سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : سید الشہدا کا لقب حضرت حمزہؑ اور حضرت اما م حسینؑ کے ساتھ مختص ہے اس لقب کو پسندیدہ شخصیت کے لئے استعمال کرنا فکری انتشارکا موجب ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : بعض مذہبی رہنمائوں کی جانب سے بعض شخصیات کے لئے مخصوص عناوین و القاب استعمال کیے جارہے ہیں اگرچہ وہ یہ عقیدہ رکھتے بھی ہوں لیکن مصلحت امت اور وحدت ملت کا تقاضا ہے کہ وہ برملا ایسے اظہار سے گریز کریں تاکہ اس سے سوء استفادہ نہ ہو سکے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے