25 December 2013 - 15:02
News ID: 6254
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومت اور ہمدرد و امن پسند عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی  نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں پرامن چہلم امام حسین(ع) منائے جانے پر پاکستانی انتظامیہ کی قدردانی کی ۔


اس پیغام میں ایا ہے : چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پورے ملک خصوصاً پنجاب اور بالخصوص راولپنڈی میں بہترین انتظامات کرنے پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور راولپنڈی انتظامیہ نیز تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، تاجربرادری اور عوام الناس کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں ۔


اس پیغام کے متن میں ایا ہے : پاکستان اور امت مسلمہ کی بقاء صرف اور صرف اتحاد میں مضمر ہے، ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں اتحاد کی مشعل تھامے منزل کی جانب رواں دواں رہیں گے۔


انہوں نے تاکید کی : ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اتحاد امت کے ذریعے ہی استحکام و ترقی کا حصول ممکن ہے ۔


حجت الاسلام واحدی نے اخر میں عزاداران شہداء کربلا کی عظمت و استقامت کو بھی زبردست الفاظ میں داد و تحسین پیش کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬