رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے ایک بیان میں کہا: پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور امنیت کے فقدان پر شدید تنقید کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آئے روز ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے ، ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعظم صاحب یہ بیان دیتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کہا: ملکی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور حکومتی ارکان بیان بازی کے علاوہ کوئی عملی اقدام نہیں کر رہے، سانحہ عاشورہ کے بعد سے پورے ملک میں تسلسل سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن آج تک حکومت نے کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا ۔
جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر نے کہا: اگر حکومت گذشتہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے منظر عام پر لاتی اور ان کو فوری سزائیں دی جاتیں تو دہشت گردی کے ان واقعات پر قابو پایا جا سکتا تھا کہا: کل کراچی میں حجت الاسلام مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ حکومتی ارکان کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے، دہشت گردی کا یہ واقعہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔ ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فی الفور قابو پایا جائے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں کہ جب عوام اپنے ان نمائندوں کو کہ جن کو انہوں نے ووٹ کی طاقت سے بر سر اقتدار لایا ہے انہی نمائندوں کو سڑکوں پر گھسیٹتے ہوئے لائیں گی۔