11 January 2014 - 18:03
News ID: 6315
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا بلوچستان حکومت کو انتباہ:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے شیعہ عالم دین نے شہدائے علمدار روڈ کوئٹہ کی برسی کی تقریب کے موقع پر بلوچستان حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: دہشتگرد تکفیری ٹولے کو کُھلی چھوٹ دینا انکی پشت پناہی کے مترادف ہے ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے شہدائے علمدار روڈ کوئٹہ کی برسی کی تقریب کے موقع پر شھداء کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ موجودہ حکومت کیجانب سے اگر دہشتگردوں کیخلاف ملکی سطح پر فیصلہ کن کارروائی نہ کی گئی تو موجودہ حکومت کا حشر بھی رئیسانی حکومت کی طرح ہوگا کہا: سانحہ 10 جنوری علمدار روڈ کے شُہداء نے ملک بھر میں اپنے لہو سے شیعیانِ حیدر کرار کو متحد کیا۔ شہیدوں کے پاک لہو میں وہ تاثیر تھی جسکی بدولت ایک یزیدی رئیسانی حکومت کا خاتمہ ہوا اور شہیدوں نے اپنی قربانی سے پوری ملت کو پیغام دیا کہ اہل حق، باطل کے سامنے سر کٹا تو سکتے ہے لیکن سر نہیں جھکا سکتے۔


حجت الاسلام شہیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری کامیابی کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے کہ ہم اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں اور اپنے مشترک دشمن کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کے مقابلے میں کھڑے ہو جائیں کہا: موجودہ حکومت بھی پورے پاکستان میں ریاست کی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ خصوصاً کوئٹہ میں جہاں لاقانونیت، زبردستی و بدمعاشی کا مظاہرہ ہوتا ہے، وہاں بدمعاشی اور دہشت گردی کے مقابلے میں حکومت کا سر خم دکھائی دیتا ہے۔ بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت کا کوئٹہ میں مخصوص تکفیری دہشتگرد ٹولے کو کھُلی آزادی دینا، انکی پشت پناہی کے مترادف ہے۔

 

انہوں ںے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ جو لوگ اللہ کو اپنا رب مان کر، اللہ تعالٰی کے دشمن کے مقابل میں ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے ہیں تو پروردگار اُنہیں عظیم کامیابی عطاء کرتا ہے چاہے ان کی تعداد 72 ہی کیوں نہ ہو کہا: سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک بھر میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازشیں کی گئی، لیکن محبانِ اہلبیت (ع) کی استقامت اور شجاعت کی وجہ سے اسلام دشمن یزیدی ٹولے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


حجت الاسلام شہیدی نے مزید کہا: اس پورے خطے میں یزیدی ٹولہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے محبانِ اہلبیت (ع) کے مقابل کھڑے ہوچکا ہے، لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہے کہ ہم اپنی جانیں تو قربان کر دینگے لیکن اس تکفیری یزیدی مشن کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬