‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2013 - 20:47
News ID: 5932
فونت
آیت الله طبرسی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے شہر مازندران کے بزرگ عالم دین نے اس بیان کے ساتہ کہ علماء کا مقام بہت ہی اہمیت کا حامل ہے تاکید کی : اگر ایک شخص مادی وسائل کے حصول کی کوشش میں ہے اور منصب کے حصول کے لئے کوشاں ہے ایسے افراد کو حوزہ علمیہ میں نہیں آنا چاہیئے کیونکہ حوزہ علمیہ خواہشوں کی تکمیل کی جگہ نہیں ہے ۔
دشمن دین کے نام پر دین ہی سے برسر پیکار

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر مازندران کے بزرگ عالم دین آیت الله نورالله طبرسی نے اس صوبہ کے حوزہ علمیہ کے مدرسه علمیه امام حسن عسکری (ع) میں نئے تعلیمی سال کے افتتاحی جلسہ میں یونیورسیٹی اور اسکول کے درسوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان علوم کو جسم سے متعلق علم بتاتے ہوئے اس علم کی اپنی جگہ خاص اہمیت جانا ہے اور کہا : حوزات علمیہ کی علمی بنیاد انبیائی اور اوصیائی ہے ۔


انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ حضرت آیت الله جوادی آملی فرماتے ہیں علم اپنے لئے سلطان رکھتا ہے اور وہ وحی ہے ، بیان کیا : حصول ، محافظت اور اس کی نشر کے لئے عصمت کی ضرورت ہے کہ انبیاء کو بھی اس مرحلہ میں معصوم ہونا چاہیئے ۔


ایران کے شہر مازندران کے بزرگ عالم دین نے اس اشارہ کے ساتہ کہ علماء و طلاب وحیانی علوم سے منسلک ہیں بیان کیا : علم کے حدود نہیں ہیں اس کے حصول کے لئے ملنے والے تمام مواقع سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔


حوزہ علمیہ مازندران کے سربراہ نے اس بیان کے ساتہ کہ حضرت آیت الله جوادی آملی جیسے لوگ اسلامی دنیا کے لئے ایک بڑی نعمت ہیں جن کا وجود تمام مومنوں کے لئے باعث استفادہ ہے وضاحت کی : سب لوگوں کو ایسے بزرگ شخصیت کی قدر کرنی چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬