18 March 2014 - 19:14
News ID: 6537
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی:
رسا نیوز ایجنسی - ڈبلیو ایم بلوچستان کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنیوالے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے کہا: بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ کی پاکستان آمد قابل مذمت ہے ۔
مقصود علي ڈومکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ حماد بن خلیفہ کی پاکستان آمد پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنیوالے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ بحرین میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے والوں کو پاکستان کے عوام رد کرچکے ہیں کہا: بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پہلے شام کے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کیلئے سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ کیا اور اب بحرینی عوام کے قاتل آل خلیفہ کے اس بادشاہ کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔


حجت الاسلام ڈومکی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنے والے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے کہا: بحرین میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے والوں کا استقبال مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے۔


انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو دیئے گئے ڈیڑہ ارب ڈالر کے پس پردہ موجود مقاصد کو بیان کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ترتیب دی جائے، اور اگر ملکی پالیسیاں امریکہ اور آل سعود کے مفادات کے تحت بنائی جائیں گی تو ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬