20 March 2014 - 04:04
News ID: 6543
فونت
حجت الاسلام ساجد نقوی نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی سید مہدی شاہ سے ملاقات میں تاکید کی : قومی سلامتی اور ملک کا استحکام عدل و انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔
حجت الاسلام ساجد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی سید مہدی شاہ سے ہونے والی ملاقات میں کہا : قومی سلامتی اور ملک کا استحکام عدل و انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے  ۔


انہوں نے اس ملاقات میں قانون کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام میں تعاون کیا ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قومی سلامتی اور ملک کا استحکام عدل و انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے کہا: قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے سے ہی بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملک اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے اور بعض قوتیں اپنی منفی سوچ اور تخریبی کردار کے ذریعے جلتی پر تیل ڈالنے کا کردار ادا کر رہی ہیں کہا: پوری قوم کو یکجا ہو کر ایسی ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، چند سازشی عناصر فرقہ واریت کی آڑ میں مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا: باہمی رواداری اور اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنا کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور گلگت بلتستان کی فضاء کو بھی اتحاد و وحدت کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے، جس میں مقامی علماء کرام بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اس ملاقات میں جی بی کے وزیراعلٰی نے بھی حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان کی تازه ترین سیاسی اور امن و امان کی صورت حال سے اگاہ کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬