16 March 2014 - 16:51
News ID: 6528
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله ملکوتی کو بیماری کے سبب تھران کے علاقہ شمیرانات کے مسیح ہاسپیٹل میں بھرتی کردیا گیا ۔
حضرت آيت ‌الله مسلم ملکوتي

 

دفتر حضرت آیت ‌الله مسلم ملکوتی کے ذمہ دار حجت ‌الاسلام عبد الله زاده نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حضرت آیت الله ملکوتی کو بیماری کے سبب تھران کے علاقہ شمیرانات کے مسیح ہاسپیٹل میں بھرتی کئے جانے کی خبر دی ۔


دفتر حضرت آیت ‌الله مسلم ملکوتی کے ذمہ دار نے مزید کہا: آپ کی جسمی حالت نا مناسب ہونے کے سبب مسیح ہاسپیٹل کے ڈاکٹرس نے لوگوں کو آپ سے ملنے سے منع کر رکھا ہے کیوں کہ آپ کو مکمل آرام کی ضرورت ہے ۔


حجت‌ الاسلام عبد اللهی نے ایران میڈکل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ڈاکٹر قاضی زاده هاشمی کی موافقت سے حضرت آیت ‌الله ملکوتی کو تھران کے علاقہ شمیرانات کے مسیح ہاسپیٹل میں منتقل کیا گیا اور وہاں ان کا علاج شروع ہوا ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت آیت ‌الله ملکوتی کے معدہ کا آپریشن کیا گیا ہے کہا: آپریشن کے بعد حضرت آیت الله ملکوتی سانس کی مشکل سے روبرو ہیں ۔


دفتر حضرت آیت ‌الله مسلم ملکوتی کے ذمہ دار نے آخر میں حضرت آیت الله ملکوتی کی ظاھری حالت ناساز ہونے کے سبب لوگوں سے آپ کی صحت یابی کے لئے دعا کی گزارش کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬