‫‫کیٹیگری‬ :
12 March 2014 - 15:45
News ID: 6518
فونت
آیت‌ الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ علم بدون ایمان بے سود ہے کہا: آج اسلامی جمھوریہ ایران کے دشمن فراوان ہیں لہذا معاشرہ میں ثقافت جھاد و شھادت کی ترویج کی جائے ۔
ايت اللہ نوري ھمداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج فوجی یونیورسٹی امام حسین(ع) کے طالب علموں سے سے ملاقات میں جوانی سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی اور کہا: دوران جوانی زندگی اور سیکھنے کیلئے بہترین دوران ہے ۔ 


انہوں نے دوران جوانی کی ذمہ داریوں کو نہایت سنگین جانا اور کہا: مرسل آعظم(ص) نے جوانوں کو فراوان تاکید کی ہے ، آنحضرت نے فرمایا کہ جوان اپنے دلوں کی طھارت کے سبب مطالب و مفاھیم اور حقائق کو بہت جلد سمجھ لیتے ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے جوانوں کو اپنی استعدادوں سے بخوبی استفادہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: مختلف میدانوں میں تحقیق، آج کے جوانوں کی اہم ذمہ داریاں ہیں ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آیات و روایات بھی، جوانی میں علم آموزی پر تاکید کرتی ہیں کہا : جوانی میں علم حاصل کرنے والے کہن سالی میں با شخصیت و بزرگ ہوتے ہیں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے نامور استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ  کاہل انسان ھرگز کامیاب نہیں ہوتے کہا: جوان بلند ہمتی ، نظم و جدیت کے ساتھ علم حاصل کریں ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرانی ایات، علم و ایمان کی تاکید کرتی ہیں کہا: ایمان بہت اہم ہے جس پرخاص توجہ کی جائے کیوں کہ علم بغیر ایمان کے بے سود ہے  ۔


اس مرجع تقلید نے عقل کو حق باطل کی شناخت کا ذریعہ جانا اور کہا: حقائق کی شناخت میں کہ جو رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان میں بصیرت کے عنوان بیان کیا گیا ہے عقل سے استفادہ لازمی ہے ۔ 
 

انہوں نے معاشرہ میں ثقافت جھاد و شھادت کی ترویج کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آج اسلامی جمھوریہ ایران کے دشمن فراوان ہیں لہذا معاشرہ میں ثقافت جھاد و شھادت کی ترویج کی جائے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬