15 March 2014 - 21:12
News ID: 6526
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی نیز خیر پور میں پولیس گردی کی شدید مذمت کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والی دہشت گردی اور خیر پور میں پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پرنہایت افسوس کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لے کہا: اس وقت ملک میں ججز، وکلاء، صحافیوں، بے یارو مدد گار مسافر، عبادت گاہیں اور اہم حکومتی تنصیبات تک محفوظ نہیں ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے پورا ملک آگ میں جل رہا ہے اور ذمہ دار ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: ذمہ داران کو چاہئے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائیں اور ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں نیز آئین و قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایک جانب حکومت مذاکرات کررہی ہے مگر دوسری جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود دہشت گردی کی کارروائیاں تھمنے میں نہیں آرہی ہیں کہا : اب حکومت کو سوچنا ہوگا کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے ۔


انہوں نے اس واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، خود کو ان کے غم میں برابر کے شریک جانا اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : ایک طرف تو دہشت گردوں کے خلاف نرم پالیسی اختیار کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب  پرامن شہریوں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے اور خیر پور میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء مولانا اسد اقبال اور سید امتیاز شاہ کو بلاجواز اور بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بے گناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے کہ ہم دوسری صورت میں احتجاج  کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
                                                                                                                 

        
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬