10 February 2014 - 15:34
News ID: 6431
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری نے عالمی استکبار امریکہ کو وقت کا سب سے بڑا شیطان بتاتے ہوئے کہا: انقلاب امام خمینی، ظالموں کیخلاف مظلوموں کی صدائے احتجاج ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصرعباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ تربیت کے تحت کراچی کی مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں منعقدہ ’’معرفت خط امام خمینی (رہ) سیمینار‘‘ کے شرکاء سے خطاب میں تاکید کی : امریکہ عالمی فتنہ کا مرکز ہے اور ہمارا اس سے ٹکراؤ جاری رہے گا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کربلا کی جنگ دمشق کے یزید اور کوفہ کے ابن زیاد کے خلاف جنگ نہیں تھی بلکہ یہ ہر دور کے یزید اور ابن زیاد کے خلاف قیام تھا کہا: شرک کے عالمی مرکز یعنی امریکہ کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہوسکتی، امریکہ عالمی فتنہ کا مرکز ہے ہمارا اس سے ٹکراؤ ہے اور انشاءاللہ جب تک یہ جنگ جاری رہے گی، ہم بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس جنگ میں حاضر رہیں گے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہئے لھذا تنظیمی افراد کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فعالیت کو قرب خدا کے حصول کا وسیلہ قرار دیں کہا: امام خمینی(رہ) نے ہمارے مبارزہ کو ایک جہت عطا کی ہے اور یہ بتا دیا ہے کہ اس دنیا میں عالمی استکبار امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہمیں اس مبارزہ کو جاری و ساری رکھنا ہے۔


حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شرک کے عالمی مراکز کے ساتھ کبھی دوستی نہیں ہوسکتی، قرآنی اصولوں کے مطابق ان سے ہمارا ہمیشہ سے ٹکراؤ ہے اور جب تک حق و باطل کا معرکہ جاری ہے یہ ٹکراؤ بھی جاری رہے گا کہا: بس ہمیں اس مبارزہ کا حصہ بنتے ہوئے امام خمینی(رہ) کے افکار پر کاربند رہنا ہے اور اس میں کسی بھی صورت ٹھراؤ نہیں پیدا ہونے دینا ہے۔


انہوں نے کہا یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہمارے لئے سعادت ہے کہ ہم اس قیام کا حصہ ہیں، لہٰذا عالمی استکبار کے خاتمے تک ہمیں یہ مبارزہ و قیام جاری رکھنا ہے کہا: امام خمینی(رہ) کا انقلاب صرف ایران کی عوام کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ مظلوموں کا ظالموں کے خلاف قیام تھا اور آج دنیا بھر کے مظلوم چاہے وہ ایران میں ہوں، شام میں ہوں، فلسطین میں ہوں، عراق میں ہوں یا پاکستان میں امام خمینی(رہ) کے اس انقلاب کے ثمرات سے ہی باطل کے خلاف اس مبارزہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


واضح رہے کہ سیمینار میں احمد اقبال رضوی، علی افضال رضوی و دیگر علمائے کرام سمیت مجلس وحدت کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬