‫‫کیٹیگری‬ :
26 November 2013 - 17:22
News ID: 6160
فونت
آیت‌ الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتہ کہ بےعمل عالم ارادہ و نیت کرنے میں مفلوج ہے ورنہ جو چیزیں سمجھنا چاہیئے سمجھ جاتا ہے بیان کیا : بےعمل عالم دین مسئلہ کو اچھی طرح سمجھتا ہے لیکن اس کے اندر عزم ، ارادہ اور اخلاص مفلوج ہو گیا ہے اس طرح وہ سو فیصد مسئلہ کو جانتا ہے اور سو فیصد گناہ کرتا ہے ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی‌ آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کے درمیان اپنے تفسیر کے درس میں سورہ فاطر کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عزت سب لوگ اور ایک معاشرے کے لئے ایک اچھی بات ہے کہ جو صرف خداوند متعال کے اختیار میں ہے اور عزت کے حصول کے لئے مزید صحیح عقائد اور نیک عمل کا ہونا لازمی ہے یعنی حسن فاعلی و فعلی کے حصول کی ضرورت ہے ، جو شخص خدا کے نذدیک ہوتا ہے وہ صاحب عزت ہوتا ہے کہ انبیاء و مومنین نے اس راستہ کو طے کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : صالح عمل ایک پرواز کی طرح ہے کہ جو انسان کو معراج کی منزل تک پہوچاتا ہے ، جو شخص پاک و طیب عقائد کے مالک ہیں ان کے لئے براق سواری ہوتا ہے اور وہ اس پر سفر کرتے ہیں ، معراج کے روایت میں بیان ہوا ہے «براق کا ایک قدم اس قدر ہے کہ ایک نگاہ میں جہاں تک دیکھی جاتی ہے » یعنی زمین سے آسمان تک ہے کیونکہ ہم لوگ اپنی آنکھ سے ستاروں کو دیکھتے ہیں ۔

قرآن کریم کے اس مفسر نے اس تاکید کے ساتہ کہ بہت سارے عالم بے عمل ہیں اظہار کیا : ہر شخص عقل نظری و عقل عملی کا ملک ہے ، عقل نظری فکر کرنے کا ذمہ دار ہے اور عقل عملی عمل کرنے کا ذمہ دار ہے ، عقل نظری و عقل عملی کے حدود الگ ہیں ، شخص کو چاہیئے کہ عقل عملی کو اعتقاد کے ساتہ اپنی جان کا حصہ بنا لے لیکن اس عقل کے مفلوج ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ بے عمل عالم ہوتا ہے ۔

ارادہ کا نہ ہونا بےعمل عالم کے ہونے کا سبب ہوتا ہے نہ جوزہ علمیہ یا یونیورسیٹی

حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے بیان کیا : بے عمل عالم ارادہ و نیت کرنے میں مفلوج ہے اس طرح وہ سو فیصد مسئلہ کو جانتا ہے اور سو فیصد گناہ کرتا ہے مثال کے طور سے ایک بے عمل عالم ممکن ہے اچھی تقریر کرے اور اچھی گفت و گو کرے لیکن جب ممبر سے نیچے آتا ہے تو نا محرم کی طرف نگاہ بھی کرتا ہے یا رشوت لیتا ہو کیونکہ وہ چیز جس کی وجہ سے ایسا نہ کرے وہ مفلوج ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬