06 January 2014 - 15:40
News ID: 6294
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
رسا نیوز ایجنسی - بیروت لبنان کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عربوں کا انقلاب فتنہ و اختلافات کا شکار ہوگیا ، اسلامی بیداری کے دروس سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام فضل الله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے لبنان کی سیاسی پارٹی ناصریین کے اراکین سے ملاقات میں عربوں کے انقلاب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عربوں کے انقلاب کا آغاز آمریت اور سامراجیت سے مقابلہ کے لئے ہوا مگر یہ انقلاب فورا ہی اختلافات اور فتنہ کا شکار ہوگیا ۔ 


انہوں نے مزید کہا: اس انقلاب نے اسلامی معاشرہ کی کمزوری سے پردہ اٹھایا جس کی تقویت لازمی ہے تاکہ اسلامی ممالک کی بنیادیں محکم و مستحکم ہوں ۔


حجت الاسلام فضل الله نے اسلامی اتحاد اور اختلافات سے پرھیز کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اتحاد و معتدل طریقہ اپنا کر اسلامی ممالک کو فتنہ کی اگ سے نجات دیا جاسکتا ہے اور اسلامی ممالک کو کئی حصوں اور ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے حوالہ سے دشمن کی سیاستوں کو ناکام کیا جا سکتا ہے  ۔


بیروت کے امام جمعہ نے مزید کہا: فتنہ کو روکنے میں تمام امکانات و وسائل سے استفادہ اور اپنے حقیقی دشمن غاصب صھیونیت کو فراموش نہ کرنا بہت ضروری و لازمی ہے ۔
 

انہوں نے دشمن سے مقابلہ میں علاقہ کی تمام نھضتوں ، کمیٹیوں اور پارٹیوں کا متحد ہونا ضروری جانا ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬