26 August 2013 - 17:24
News ID: 5844
فونت
شام کے مفتی:
رسا نیوز ایجنسی - شام کے مفتی نے اسلام کو دین رحمت و مہربانی جانا اور کہا: دشمن کو اسلام کو بے رحم، دھشت گرد اور شدت پسند دین پیش کرنا چاہتا ہے ۔
شيخ احمد بدر الدين حسون


رسا نیوزایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مفتی شیخ احمد بدر الدین حسون نے گذشتہ روز شام کے دارالحکومت  دمشق کی قومی لائبریری الاسد میں عرب مصنفین یونین کے اراکین سے ہونے والی ملاقات میں قرآنی آیات سے انحراف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: بعض افراد قرآن کی من مانی تفسیر کرتے ہیں کہ جو قوم میں فتنہ اور لوگوں کے انحراف کا سبب بنی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: مشرق وسطی میں امریکا اور عرب مملک کی شرارتیں علاقہ میں بحران کا سبب بنی ہیں ، سامراجی ممالک غاصب صھیونیت کی مفاد اور منافع کی تامین میں مصروف ہیں ، یہ کوشش میں ہیں کہ اسلامی اور عرب ممالک میں اسرائیل کو قانونی حکومت کے حوالہ سے روشناس کراسکیں ۔


سوریہ کے مفتی نے اسلام کو شدت پسند دین بتائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: بعض افراد دنیا کو اسلامی پیغام پہونچانے کے سلسلہ سے غلطی کا شکار ہوگئے ہیں ، وہ حکمت اور بیان پر استوار سچے اسلام کی معرفی نہیں کر رہے ہیں بلکہ اسلام کو بے رحم، دھشت گرد اور شدت پسند دین بنا کر پیش کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں کیوں کہ اسلام محبت والفت، مہر و وفا اور رحمت و حکمت کا دین ہے  ۔


انہوں نے ملت اسلامیہ اور ملت عرب سے درخواست کی کہ غور و فکر اور کرامتوں تک رسائی، ازادی اور مشکلات کی بنیادوں کی تلاش اور اس کے حل کی کوشش کریں ۔


شیخ بدرالدین حسون نے اپوزیشن لیڈرس سے گفتگو، شام کے بحران کے حل کا واحد راستہ جانا اور کہا: گمراہ اور مخالف افراد گفتگو کے ذریعہ صحیح راستہ کی جانب رہنمائی کئے جائیں ۔


عرب مصنفین یونین کے رکن حسین جمعہ نے بھی اس ملاقات میں کہا: یورپین اسلامی افکار و نظریات اور عرب ممالک میں فتنہ پروری کی بنیادوں پر استوار ہیں بنا براین قوم، نئی افکار کی تخلیق کے ذریعہ قوت و حکمت ، عدالت و مدد اور متحدانہ جزبات و نظریات پر تکیہ کرے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬