12 March 2013 - 11:53
News ID: 5213
فونت
شام کے مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے ایک مفتی نے شام میں مسلح شورش پسندوں اور دہشت گردوں کی مدد کرنے کو اس ملک کے ساتہ خیانت کرنا جانا ہے اور شام کے جوانوں سے اس ملک کی فوج کے ساتہ ملحق ہونے کی اپیل کی ہے ۔
 شيخ احمد بدرالدين حسون


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے اس ملک کے ٹیلی ویزن چائینل کے ایک پروگرام میں شام کی عوام کو اس ملک کے دفاع کے لئے فوج کا ساتہ دینے کو شرعی واجب جانا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : شام کی عوام اور جوان جو مسلح شورش پسندوں اور دہشت گردوں سے مقابلہ کی صلاحیت رکھتے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ اس ملک کی فوج سے ملحق ہوں اور اس ملک و عوام کی حمایت کریں ۔

احمد حسون نے کہا : مسلح شورش پسندوں اور دہشت گردوں کے ساتہ شام کی فوج سے مقابلہ کرنا اس ملک کے ساتہ خیانت کرنا اور شام کی نابودی کے لئے صہیونی حکومت و امریکا کی سازش کی مدد کرنا ہے ۔

شام کے مفتی نے غیروں کی طرف سے اس ملک کی بنیاد کو خراب کرنے اور علاقہ میں اس ملک کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ان تمام شازشوں اور منصوبوں کی علت صہیونی غاصب حکومت سے مقاومت و مقابلہ کرنے والے ممالک کے ساتہ اس ملک کی حمایت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬