رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں ولایت فقیہ، مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوعات پر تیس جون منعقد ہونے والے سہ روزہ سمینار کی خبر دی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس سمینار میں ولایت فقیہ، مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے مسئلہ پر سرزمین پاکستان کے نامور اور مشھور علمائے کرام تقریر کریں گے ۔
اس تین روزہ سیمینار میں ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ محمد حسن صلاح الدین اور کراچی ڈویژن کے رہنما نقی ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے ۔
30 جون بوقت چار بجے شام ہوٹل مشہ بروم اسکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کے سربراہ حجت السلام شیخ محمد حسن صلاح الدین ولایت فقیہ کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ 01 اور 02 جولائی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما نقی ہاشمی کا مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوع پر خطاب ہوگا ۔