17 January 2013 - 16:28
News ID: 5014
فونت
علامہ عارف حسين واحدي :
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ کوئٹہ سے واپسي پر اسلام آباد ائير پورٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : کوئٹہ ميں دہشتگردوں کے خلاف فوري آپريشن کيا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کيا جائے?
کوئٹہ ميں دہشتگردوں کے خلاف فوري آپريشن کيا جائے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے اپنے وفد کے ہمراہ کوئٹہ سے واپسي پر اسلام آباد ائير پورٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : کوئٹہ ميں دہشتگردوں کے خلاف فوري آپريشن کيا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کيا جائے?

وفد ميں خيبر پختونخواہ کے صدر علامہ محمد رمضان توقير، پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوي اور جعفريہ سٹوڈنٹس آرگنائزيشن کے مرکزي صدر ساجد ثمر شامل تھے?

انہوں نے کہا : بلوچستان حکومت کا خاتمہ اچھا اقدام ہے اور اب گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کے عوام کو سکون ميسر ہوگا اور حکومت کو چاہيے کہ وہ دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف فوري کارروائي کرے?

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل نے کہا : سانحہ کوئٹہ پر ملت جعفريہ نے قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي کي آواز پر لبيک کہتے ہوئے چار دن تک کوئٹہ سميت ملک بھر ميں دھرنے دئيے وزيراعظم نے سانحہ کوئٹہ کے واقعات کا نوٹس ليتے ہوئے صوبائي حکومت کو برطرف کرتے ہوئے صوبے ميں گورنر راج نافذ کر ديا? ہماري ملت گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسي سے توقع رکھتي ہے کہ وہ کوئٹہ سميت صوبہ ميں امن وامان قائم کرينگے?

ملت جعفريہ کي يہي خواہش ہے کہ ملک ميں امن و استحکام ہو اور ملک ميں قانون کي عمل داري يقيني بنائے جائے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬