25 December 2012 - 17:15
News ID: 4929
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکريٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي کا کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ کے نتيجے ميں شہيد ہونے والے سيد قمرحسين نقوي اور سيد حسنين رضا نقوي کي شہادت پر افسوس اظہار کيا ?
جب تک دہشت گردوں کو سزا نہيں دي جاتي بے گناہ افراد لقمہ اجل بنتے رہے نگے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکريٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي کا کراچي ميں ٹارگٹ کلنگ کے نتيجے ميں شہيد ہونے والے سيالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سگے بھائيوں سيد قمر حسين نقوي اور سيد حسنين رضا نقوي کي شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قاتلوں کي گرفتاري کا مطالبہ کيا اور بلوچستان ميں سيکورٹي فورسز پر حملے کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کي?

اپنے مذمتي بيان ميں علامہ عارف واحدي نے کہا : ملک بھر ميں تسلسل کے ساتھ معصوم و بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کيا جا رہا ہے کسي شخص کي زندگي محفوظ نہيں حتي کہ مساجد و امام بارگاہوں بازاروں اور سفر کے دوران بھي بے يار و مددگار مسافروں کو تہہ تيغ کر ديا جاتا ہے اور دہشت گرد مذموم کاروائياں کر کے فرار ہوجاتے ہيں مگر انہيں گرفتار تک نہيں کيا جاتا?

انہوں نے کہا : جب تک دہشت گردوں کے خلاف گھيرا تنگ کر کے ان کو واقعي سزا نہيں دي جاتي اس وقت تک بے گناہ و معصوم افراد لقمہ اجل بنتے رہے نگے?

علامہ عارف واحدي نے شہدا کے لواحقين سے اظہار تعزيت کرتے ہوئے شہدا کي بلندي درجات کي دعا کي?

دوسري جانب علامہ عارف حسين واحدي نے گذشتہ روز بلوچستان کے علاقوں ميں سيکورٹي فورسز کے قافلے پر حملے کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے جوانوں کے لواحقين سے بھي اظہار ہمدردي کي?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬