12 February 2014 - 16:29
News ID: 6438
فونت
حجت الاسلام اقتدار نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے جنرل سکریٹری نے انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کلچرل ہاوس ملتان میں منعقد تقریب میں کہا: امام خمینی(رہ) صرف ایرانی رہنما نہیں بلکہ عالمی رہنما تھے ۔
حجت الاسلام اقتدار نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام اقتدار نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کلچرل ہاوس ملتان میں منعقد تقریب میں بیان کیا : انقلاب اسلامی ایران نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں میں نئی جان ڈالی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں آنے والے انقلاب کو صرف ایران کا انقلاب نہیں بلکہ اسلامی انقلاب تھا اسی طرح امام خمینی(رہ) صرف ایران کے رہنما نہیں تھے بلکہ عالمی رہنما تھے کہا: ان کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں انقلاب رونما ہوا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں میں ایک نئی جان ڈال دی ۔


حجت الاسلام نقوی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ایران کی سرزمین پر آنے والے اسلامی انقلاب نے دنیا بھر کی آزادی کی تحریکوں کو یہ پیغام دیا کہ شہنشاہیت اور ظلم دیرپا نہیں ہوتا کہا : صرف جوانمردی، ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔


واضح رہے کہ اس تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، سید علی رضا نقوی، قاضی نادر حسین علوی، ظفر حسین حقانی، محمد حسین مہدوی، مجاہد عباس گردیزی، سید جاوید حسین حسینی، پروفیسر حمید رضا صدیقی، شاکر حسین شاکر، محمد عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔


اس موقع پر ایران کلچرل ہاوس کی جانب سے مختلف کورسز پاس کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬