‫‫کیٹیگری‬ :
10 December 2013 - 22:46
News ID: 6206
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی نشاط بخش لہروں کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے ملک کی علمی پیشرفت کی رفتار سست نہ کرنے پر تاکید کی اور کہا : ثقافتی یلغار کے مقابلے میں انفعال سب سے زیادہ نقصان دہ ہے ۔
ثقافتي انقلاب کي اعلي کونسل کي رہبر معظم انقلاب اسلامي سے ملاقات
 
رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج منگل صبح ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں ثقافت کی حیات بخش اہمیت اور ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے مقام ، اس کونسل کے منظور شدہ قوانین کے نفاذ کی ضمانت ، ثقافت کے بارے میں اداروں کی نظارتی اور ہدایتی ذمہ داری ؛ ثقافتی مظاہر کے ساتھ حکیمانہ رفتار، یونیورسٹیوں میں علمی پیشرفت کے استمرار ؛ انسانی علوم میں تحول کے اصولوں کی تدوین اور فارسی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم نکات بیان کئے ۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے میں ثقافت کے مقام و منزلت اور اس کی اہمیت کو اپنے خطاب میں پہلے نکتہ کے عنوان سے پیش کیا اور تینوں قوا کے سربراہان کے ثقافتی سوابق اور اسی طرح ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اکثر اراکین کے ثقافتی میدان میں دردمند ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس کونسل سےاسی بنیاد پر یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ معاشرے میں ثقافت کے موضوع کو نمایاں بنانے اور اس کو حقیقی مقام و منزل تک پہنچانے میں زیادہ سے زیادہ اہتمام اور تلاش و کوشش کریں ۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ثقافت اور ثقافتی اقدار کو ایک قوم کا تشخص ، پہچان اور روح قراردیتے ہوئے فرمایا: ثقافت در حقیقت سیاست اور اقتصاد کے ذیل میں نہیں ہے بلکہ سیاست اور اقتصاد ، ثقافت کے ذیل میں ہیں۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مختلف میدانوں میں تمام اہم موضوعات اور مسائل کے سلسلے میں ثقافت کے ہمراہ ہونے کےبارے میں اپنی ماضی کی سفارشات پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: بعض اوقات ممکن ہے کہ فیصلے اور منظور شدہ قوانین ، سیاسی، اقتصادی ، سماجی اور علمی ہوں لیکن ان کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں جس کی اصل وجہ ثقافتی امور پر عدم توجہ ہے۔
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ثقافتی سرگرمیوں کے لئےمنصوبہ بندی ضروری ہے اور یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ ملک کی ثقافت خود بخود آگے بڑھے گی چاہے وہ عام ثقافت ہو یا ممتاز شخصیات کی ثقافت ہو یا یونیورسٹی سے متعلق ثقافت ہو۔ 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬