‫‫کیٹیگری‬ :
14 June 2013 - 13:57
News ID: 5536
فونت
آج صبح ووٹینگ کے ابتدائی اوقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے آج صبح گیارہویں صدرجمھوریہ اور بلدیاتی کونسل انتخابات کی ووٹینگ کے ابتدائی اوقات میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ ڈالا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي کي ووٹينگ ميں شرکت


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کےچوتھے انتخابات کی ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی اوقات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور انتخابات میں عوام کی مؤثر، بر وقت اور ہمہ گیر شرکت کو عظیم اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام شوق و نشاط اور ولولہ کے ساتھ انتخابات میں شرکت کریں اور جان لیں کہ قوم کی سعادت اور ملک کی سرنوشت انتخابات میں ان کی وسیع پیمانے پر شرکت سے وابستہ ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے دشمنوں ، معاندین  اورمخالفین کی طرف سے منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے ملک کی سرنوشت میں عوام کی شرکت کو بہت ہی مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمنوں نے عوام میں مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے کی  بہت تلاش و کوشش کی کہ عوام ووٹ ڈالنے کے لئے حاضر نہ ہوں اور انھوں نے اس ہدف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ذرائع ابلاغ کی خرابکاری سے بھی آگے قدم بڑھا دیا اور اس مرتبہ دشمن محاذ سے  وابستہ مغربی سیاستداں بھی انتخابات میں عوام کی شرکت کی مخالفت کررہے ہیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی انتخابات کو قبول نہ کرنے کے امریکی حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کے لئے دشمن کی نظر کی کوئی اہمیت نہیں ہے ایرانی عوام نے ہمیشہ خود ہی تشخیص دیا ہے کہ اسے کس چیز کی ضرورت ہے اور ملک کی مصلحت کس چیز میں ہے اورایرانی قوم نے اسی  اساس  پر انتخاب کیا ہے اور انتخاب کرےگی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں عوام کو پہلی فرصت اور ابتدائی اوقات میں ووٹ ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: میرے قریبی رشتہ داروں کو بھی میرے ووٹ کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ہے اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے انتخاب کےسلسلے میں  تحقیق کریں۔

 

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میں نےشہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات میں 31 افراد کو رائے دی ہے ان میں سے بعض کو قریب سے پہچانتا ہوں اور بعض کو ایک معتمد فہرست کی بنیاد پر انتخاب کیا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کے نتیجہ کو عوام اور ملک کے لئے مادی و معنوی خیر و برکت  اور سعادت کا باعث قراردیا اور انتخابات منعقد کرانے والے اہلکاروں کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: عوام کی رائے امانت اور حق الناس ہےجو بیلٹ بکس اور ووٹ شمار کرنے والے اہلکاروں کے ہاتھ میں ہے لہذا اس سلسلے میں بہت زیادہ دقت کرنی چاہیے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬