‫‫کیٹیگری‬ :
18 July 2013 - 17:15
News ID: 5667
فونت
رہبر معظم نے؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گارڈین کونسل کے تین ارکان کی مدت میں توسیع اور نئے رکن کا تقررکیا ۔
گارڈين کونسل کي تقرري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء حضرات آقایان حاج شیخ محمد مؤمن ، حاج شیخ محمد یزدی اور حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کی رکنیت میں اگلی مدت کے لئے توسیع کردی ہے اور ایک نئے حکم میں جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ مہدی شب زندہ دار کو گارڈین کونسل کا نیا رکن مقرر کیا ہے۔

 

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کا تین فقہاء کی اگلی مدت میں توسیع کا حکم حسب ذیل ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

حضرات آقایان حاج شیخ محمد مؤمن ، حاج شیخ محمد یزدی اور حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی توفیقاتھم کی گارڈین کونسل میں رکنیت کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر اور بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی روشنی میں مذکورہ محترم حضرات کو اگلی مدت کے لئے گارڈین کونسل کا دوبارہ رکن مقرر کرتا ہوں ۔

 

سید علی خامنہ ای

 

15 / جولائی 2013

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا گارڈین کونسل کے نئے رکن کی تقرری کے متعلق حکم حسب ذیل ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

دانشمند و محقق محترم جناب حجت الاسلام آقائ حاج شیخ مہدی شب زندہ دار دامت توفیقاتہ

 

گارڈین کونسل کے رکن مرحوم آیت اللہ رضوانی کی رحلت کے پیش نظر اور بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی روشنی میں جناب عالی کو ان کی جگہ گارڈین کونسل کے موجودہ دور کے لئے گارڈین کونسل کا رکن مقرر کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کی توفیقات میں دوام چاہتا ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای

 

15 / جولائی 2013

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬