‫‫کیٹیگری‬ :
14 June 2013 - 13:57
News ID: 5535
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رھبر معظم انقلاب اسلامی کے چار وفود نے تہران میں بعض جانبازوں کےگھروں پر حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب کی طرف سے جانبازوں کی عیادت کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
رھبر معظم انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حضرت ابو الفضل العباس کی ولادت با سعادت اوریوم جانباز کی مناسبت سے تہران میں چار وفود نے بعض جانبازوں کےگھروں پر حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب کی طرف سے جانبازوں کی عیادت کی  اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔


حجج اسلام والمسلمین حضرات تقوی، رحیمیان، قمی اور حاج اکبری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں جانبازوں سے گفتگو کی اور ان کی زندگی کے شرائط، علاج ، کام اور مشکلات کا جائزہ لیا اور دفاع مقدس کے جانبازوں کے ایثارو فداکاری  پر ان کا سپاس اور شکریہ ادا کیا۔

 

اسی طرح صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندوں اور آئمہ جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ملک بھرمیں بعض جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر ان کی عیادت اور مزاج پرسی کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬