‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2013 - 16:48
News ID: 5321
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوزایجنسی - تھران کے عارضی امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے یہ کہتے ہوئے کہ گناہ انسانوں کی عمر میں کمی اور عبادت کے ضائع ہونے کا سبب ہے تاکید کی: گناہیں انسانی زندگی میں بے برکتی کا سبب اور جنگ و اختلافات کی بنیاد ہے
حجت ‌الاسلام والمسلمين کاظم صديقي

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تھران کے عارضی امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ تھران کی نماز جمعہ کے خطبہ میں نماز گزاروں کو عبادت الھی اور تقوی کی مراعات کی تاکید کرتے ہوئے کہا:  گناہیں انسانی زندگی میں بے برکتی کا سبب اور جنگ و اختلافات کی بنیاد ہے ، گناہ انسانوں کی عمر میں کمی اور عبادت کے ضائع ہونے کا سبب ہے ، افسوس کہ انسان خود کو گناہوں سے آلودہ کرتا ہے اور پھر عذاب خدا کا خوف سے توبہ پر مجبور ہوتا ہے ۔


تھران کے امام جمعہ نے بیس جمادی الثانیہ حضرت فاطمہ زهرا‌(س)  کی مبارک باد دیتے ہوئے معارف اسلامی کی توسیع اپ کی برکتوں اور کوششوں کے مرھون منت جانا اور کہا: پیغمبر اسلام (ص) کی بیٹی وہ شخصیت ہیں جس نے تمام معنوی اور ظاھری حدود کی دیواریں گرادیں ۔


انہوں نے تھران میں ہونے والے حالیہ بیداری اجلاس کی جانب اشارہ کیا اور کہا:  اسلامی دنیا کے پانچ سو علمائے کرام کی شرکت کے ساتھ  «علماء اور اسلامی بیداری» کے نام سے انتیس اور تیس اپریل کو ہونے والا بین الاقوامی اجلاس اسلامی دنیا میں پائے جانے والے تمام اختلافات کے خاتمے کا سبب ہوگا ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ میں تاکید کی : سامراجی طاقتوں کی اسلامی دنیا کے خلاف کی سازشوں اور اسے دی جانے والی دھمکیوں سے مقابلہ کے لئے مسلمانوں کا اتحاد اور بیداری لازمی ہے  ۔


تہران کے امام جمعہ نے دہشتگردوں کو مسلح کرنے اور غیر معمولی فتاوی دینے کے لئے مسلمان مفتیوں کو فریب دینے اور اکسانے کے سلسلے میں اسرائیل اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:  یہ کوششیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے ، ان کی تیل کی منڈیوں تک آسانی کے ساتھ رسائی حاصل کرنے اور اسلامی ممالک کو ہتیھار فروخت کرنےکے مقاصد سے کی جارہی ہیں۔


انہوں ںے خطے میں اسلامی بیداری میں انقلاب اسلامی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا : دشمن اسلامی بیداری کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ سازشیں تیار کرتے رہتے ہیں لیکن ان کو کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ اسلامی بیداری میں وسعت آتی جارہی ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمنوں کے تصور کے برخلاف ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ اس بات کو ثابت کر دکھایا کہ وہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور اس کے مقاصد کے ساتھ وفادار ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬