06 January 2014 - 16:12
News ID: 6295
فونت
حجت الاسلام شیخ علی سلمان:
رسا نیوز ایجنسی – بحرین کی اپوزیشن پارٹی الوفاق کے جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آل خلیفہ حکمراں بحرینی مفکرین اور شخصیتوں کو اپنے سے نیچا سمجھتے ہیں کہا: بحرینیوں میں اب ظلم وستم سہنے تاب نہیں رہی ہے ۔
حجت الاسلام مشعل حجت الاسلام شيخ علي سلمان



رسا نیوزایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کی اپوزیشن پارٹی الوفاق کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے گذشتہ روز بحرین کے نامور شیعہ عالم دین «شیخ الجمری» کی مجلس ترحیم میں کہا: مرحوم الجمری قومی اور عوامی افکار و نظریات کے حامل تھے اگر ان کی قدر و منزلت سمجھی گئی ہوتی تو اپ ملک میں عظیم خیر و برکتوں کا سبب بنتے اور بحرین کو شیعہ و سنی دونوں ہی کے لئے مکان امن بنا دیتے ۔


شیخ علی سلمان نے شیخ الجمری کے افکار و نظریات کی تشریح کرتے ہوئے کہا : ان افکار و نظریات نے شیخ الجمری کو حالات و شرائط سے مقابلہ کی توانائی عطا کی تھی ۔


انہوں نے اہل سنت اور ملک کی دیگر قوموں سے مرحوم الجمری سے ہونے والی ملاقاتوں کو ملکی اور قومی اتحاد کا سبب جانا اور کہا: شیخ الجمری معتقد تھے کہ خدا ہمیشہ ان کے ساتھ ہے مگر افسوس انہیں ان کی ازاد فکروں اور نظریات کی بنیادوں پر آل خلیفہ انتظامیہ اور بعض خود بین افراد کی جانب سے تحت نظر رکھا گیا ۔


الوفاق پارٹی کے جنرل سکریٹری نے یاد دہانی کی: بحرینی حکام اور پارٹیوں کو پسند نہیں کہ ملک میں کوئی ان سے بالاتر افکار و نظریات کا حامل ہو اور ان سے بالاتر سوچے، وہ بحرینی شخصیتوں ، مفکرین اور اسکالرس کو خود سے نیچا دیکھنا چاہتے ہیں ۔


انہوں نے نیز تاکید کی : ملت بحرین کے دلوں میں آگ لگی ہے اور اب ان میں ظلم و ستم برداشت کرنے کی طاقت نہیں رہی  ۔


دوسری جانب بحرین علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید مجید المشعل نے گذشتہ روز بحرین کے علاقہ الدراز کی عوام سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے مظالم سے تھک چکی ہے کہا: بحرینوں کا انقلاب مسالمت آمیز انقلاب ہے جس سے وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں ۔


انہوں نے کہا: بحرینیوں کی زندگی میں ظلم وستم کی کوئی جگہ نہیں اور انقلابی اپنے اھداف و مطالبات کی تکمیل تک اپنے راستے پر قائم و دائم رہیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: انقلابیوں کا مطالبہ واضح و روشن ہے اور تمام عالمی مراکز بحرین کے عوامی انقلاب کو قانونی جانتے ہیں اور اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔


بحرین علماء کونسل کے سربراہ نے بعض عوامی مطالبات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بحرینی عدالت ، برابری ، عزت ، کرامت و احترام کے خواہاں ہیں ۔


انہوں ںے مزید کہا: دشمن انقلاب کے راستہ میں روڑے اٹکا کر انقلاب کو اس کے حقیقی اھداف سے دور کرنے میں کوشاں ہیں ۔


حجت الاسلام مشعل نے بحرینی انقلاب کو عوامی انقلاب جانا اور کہا : بحرین کا انقلاب کسی قوم و پارٹی و ملت سے مخصوص نہیں بلکہ فاسد نظام کے خلاف یہ ایک قومی اور ملی  تحریک ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬