10 March 2013 - 13:03
News ID: 5205
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ شدت پسند بودیسٹوں کی طرف سے شری لنکا کے مسلمانوں پر حالیہ مہینوں میں مظالم و دھمکی و ان پر خطرہ میں اضافہ نے مسلمانوں کو اقوام متحدہ ادارہ میں شکایت پر مجبور کر دیا ہے ۔
شدت پسند بوديسٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شری لنکا میں شدت پسند بودیسٹوں کی طرف سے حملوں میں وسعت نے اس ملک کے مسلمانوں کو مجبور کیا ہے کہ مسلمان اس ملک کی حکومت کی ناکامی و تعصب کے سلسلہ میں اپنی شکایت اقوام متحدہ میں بیان کریں ۔

مسلمان تامل نیشنل متحدہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نام ایک خط لکھا ہے : شری لنکا کی موجودہ حکومت اسلام مخالف کارکردگی کو ختم کرنے میں کامیاب عمل انجام نہیں دے پا رہی ہے ، جس کا تسلسل اس ملک میں بحران کے وسیع ہونے کا سبب ہو رہا ہے جو ملک ہم لوگوں کا اپنا گھر ہے ۔

مسلمان تامل نیشنل متحدہ نے اس خط میں شدت پسند بودیسٹ کی طرف سے ایک پارٹی "بودا بالا سنا" کے نام سے تشکیل ہونے کی خبر دی ہے جو شری لنکا میں اسلام مخالف سرگرمی کی ذمہ دار ہیں اور یہ لوگ شری لنکا کے مسلمانوں پر مظالم و جرائم میں سب سے زیادہ ملوث تھے اس پارٹی کے قیام پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے ۔

مسلمان تامل نیشنل متحدہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے لئے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شری لنکا حکومت اس ملک میں مسلمانوں کی نامناسب حالت کی طرف توجہ کرے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬