‫‫کیٹیگری‬ :
08 May 2013 - 18:20
News ID: 5369
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ملک کے ھزاروں تعلیم یافتہ افراد سے ملاقات میں تاکید کی : مختلف میدانوں میں ملک کی تیز رفتار ترقی و پیشرفت کو جاری رکھنے کے لئے سیاسی اور اقتصادی رزم ضروری ہے اور تعلیم و تربیت کا ادارہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
رھبر معظم انقلاب اسلامي

 

رسا نیوز ایجنسی کی آئی آر آئی بی اردو سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج پورے ایران سے آئے ہوئے ہزاروں اساتذہ ، پروفیسرز اور علمی شخصیتوں سے امام خمینی امام بارگاہ میں ملاقات کے دوران تعلیم و تربیت کے ادارے کو ایک اہم ادارہ اور ایک ترقی یافتہ ، عظیم انسانی خصوصیات اور اسلامی زندگی کا حامل  معاشرے کی تشکیل کی بنیاد قرار دیا ۔


رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں آیت اللہ مرتضی مطہری اور شہید اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تدریس کے پیشے کو اسلامی معاشرے میں عظیم مقام و منزلت کا حامل اور اسے دوسرے پیشوں سے ممتاز پیشہ قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مزید فرمایا کہ ایران کی عظیم ملت کو اپنے مقاصد اور اہداف کے پیش نظر مختلف میدانوں میں جہاد کی ضرورت ہے۔


رہبرانقلاب اسلامی نے حالیہ تین عشروں کے دوران ملت ایران کی حیرت انگیز ترقی و پیشرفت خصوصا علمی اور سائنسی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران نے اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی ہےکہ عالمی اداروں کو بھی اس کا اعتراف کرناہی پڑا ۔ 

 

اس ملاقات کے اغاز میں وزیر تعلیم و تربیت حاجی بابائی نے تعلیم و تربیت کے ادارے کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬