23 August 2012 - 19:50
News ID: 4473
فونت
خبرگان رھبرکونسل کے نمائندہ :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام والمسلمين پورمحمدي نے ايران ميں منعقد ہونے ناوابستہ تحريک کے اجلاس کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ايران کي ميزباني ميں اس اجلاس کا انعقاد تسلط پسندانہ مغربي نظام کو منزوي کرنے کا بہترين موقع ہے?
حجت الاسلام والمسلمين پورمحمدي

خبرگان رھبر کونسل ميں مشرقي ا?ذربائيجان کے عوامي نمائندہ حجت الاسلام والمسلمين محمد تقي پورمحمدي نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے تبريز ميں گفتگوميں ايران ميں منعقد ہونے والے ناوابستہ تحريک کے اجلاس کي جانب اشارہ کيا اور کہا: اس اجلاس نے مختلف زاويہ سے نظام اسلامي کو موقع فراھم کيا ہے جن ميں سے کسي ايک سے بھي غفلت قابل قبول نہيں ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اس اھم اجلاس کي ميزباني ميں مغربي ميڈيا کا فائدہ اٹھانا سبھي روشن ہے کہا: اس کا انعقاد اور مطلوبہ نتيجہ، سکہ کا ايک رخ اوراجلاس سے پہلے ، اجلاس کے وقت اوراجلاس کے بعد اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا اس سکہ کا دوسرا رخ ہے جس پر ملک کي ڈپلوميسي خاص توجہ رکھے ?

شھرمراغہ کے امام جمعہ نے مزيد کہا: ايران کي ميزباني ميں اس اجلاس کا انعقاد تسلط پسندانہ مغربي نظام کو منزوي کرنے کا بہترين موقع ہے، جبکہ عالمي سامراجيت برسوں سے عالمي ميدان اور علاقہ ميں مسلسل ايران کے اسلامي نظام کي نابودي کے درپہ رہا ہے ?

حجت الاسلام والمسلمين پورمحمدي نے کہا: امريکن اورصھيوني لابي کافي عرصہ سے اس اجلاس کے نتائج سے فکر مند ہے اور وہ ايران پر تمام پابنديوں کے لگانے کے بعد بھي ناوابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس کے انعقاد اور ايران کي رياست سے ناراض ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬