17 October 2012 - 15:07
News ID: 4687
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوز ايجنسي - رھبر معظم انقلاب اسلامي نے ممتاز و ماہر شخصيات کے عظيم اجتماع سے خطاب ميں تاکيد کي: اہل معرفت ذکر و عبادت و توکل پر فراواں تاکيد کے ساتھ خدمت عوام کو عبادتوں پر ترجيح بھي ديتے تھے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کل منگل کي صبح شمالي خراسان صوبے کے انتظامي حکام اور ممتاز و ماہرشخصيات کے عظيم اجتماع سے خطاب ميں حکام کي طرف سے عوام کي بے لوث خدمت کو اللہ تعالي کي عظيم نعمت قرارديا اور ايران پر دباؤ کي علت کے بارے ميں مغربي ممالک اور ان کے ذرائع ابلاغ کےسياسي اور تبليغاتي مکر و فريب اور پروپيگنڈوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: مغربي ممالک کي مسلسل اور مکرر جھوٹي تبليغات کے برعکس ہم نے گوناگوں مسائل منجملہ ايٹمي پروگرام کے بارے ميں مذاکرات کي ميز کو ترک ہي نہيں کيا کہ اس کي طرف واپس لوٹيں ? وہ درحقيقت ايراني قوم کو سرتسليم خم کرنے پر مجبور کرنے کي کوشش کررہےہيں ليکن ان کي اتني ہمت اور حيثيت نہيں ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عوام کي خدمت کو حقيقي افتخار قرارديتے ہوئے فرمايا: اہل معرفت بزرگ ذکر و عبادت و توکل پر فراواں تاکيد کے ساتھ عوام کي خدمت کو ديگر عبادات پر ترجيح بھي ديتے تھے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دين و ثقافت اور اقتصاد کے ميدانوں ميں عوام کي خدمت کرنے والےملک کے سرکاري اور غير سرکاري اداروں اور حکام کو اس عظيم نعمت پر اللہ تعالي کا شکر بجا لانے کي سفارش کرتے ہوئے فرمايا: تمام افراد کي يکساں طور پر خدمت کريں کسي کے درميان فرق کے قائل نہ ہوں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عوام کي خدمت ميں بلند اور دوچنداں ہمت کو اللہ تعالي کي مزيد برکات کا موجب قرارديتے ہوئے فرمايا: دوچنداں ہمت کے لئے دوچنداں اور مضاعف کام کرنے کي ضرورت ہے اور مضاعف کام صرف زيادہ کام کرنے ميں خلاصہ نہيں ہوتا بلکہ دقيق، منظم ، مسلسل ، منصوبہ بندي ،مشاورت اور باکيفيت کام کے ہمراہ ہوتا ہے?

حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کام و تلاش کي نسبت ملک کي اہم ضرورت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: دشمن جب بھي ملک ميں ضعف و کمزوري محسوس کرتا ہے تو اسے جذبہ مل جاتا ہے اور وہ دباؤ اور يلغار کے لئ? آمادہ ہوجاتا ہے اور جب وہ ملک ميں ‏عظيم کام اور حرکت کو مشاہدہ کرتا ہے تو وہ مايوس ہوجاتا ہے اور اس کام کے خلاف اپنا پروپيگنڈہ شروع کرديتا ہے?لہذا ملک کےتمام افراد بالخصوص حکام اور انتظامي اہلکاروں کو چاہيے کہ وہ معاشرے ميں جذبہ اميد و نشاط کو مضبوط بنانے کے ساتھ پيہم و مسلسل کام و تلاش اور جد وجہد جاري رکھيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسي سلسلے ميں ايک بار پھر اس حقيقت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: جو کام اور اقدام بھي مايوسي،تھکاوٹ اور اختلاف پر مبني ہو بيشک وہ قومي عزت و پيشرفت اور ملکي مفادات کے خلاف ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےدشمنوں کي سازشوں، دھمکيوں، دباؤ اور اقتصادي پابنديوں کے باوجود گذشتہ 33 برسوں ميں ايران کي دسيوں گنا پيشرفت کو ملک کي اندروني، طاقت، قدرت اور حقيقي تعميري حرکت کا مظہر قرار ديتے ہوئے فرمايا: اس واضح اور روشن حقيقت سے اچھي طرح معلوم ہوجاتا ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے ميں خالي ہاتھ نہيں ہيں اور ہم دشمن پر غلبہ پيدا کرسکتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دنيا کي منہ زور سامراجي طاقتوں کے مقابلے ميں ايران کي اچھي پيشرفت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: دشمن کے ساتھ پيکار کا ايک مرحلہ بين الاقوامي سطح پر اس کي باتوں کا مقابلہ کرنا ہے اور ايراني حکام آج مذاکرات کي ميز پر اور مختلف و گوناگوں محفلوں اورٹريبون پر پختہ، جامع اور صحيح بات کرتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے مغرب اور يورپ کے اکثر ميڈيا اور ذرائع ابلاغ پر صہيونيوں کے قبضے اورمسلط ہونے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: صہيونيوں کے زير اثر ذرائع ابلاغ اس طرح خبر بناتے اور اس کو سمت و سو ديتے ہيں کہ مغربي ممالک کے سياستداں بھي ان کي خبروں اور باتوں کے مکر و فريب ميں آجاتے ہيں اور يہ ايک اہم نکتہ ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےمغربي اور صہيوني ذرائع ابلاغ ميں رائج تبليغات اور پروپيگنڈہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: وہ ايران کے خلاف اس طرح پروپيگنڈہ اور جھوٹي خبر بناتے اور کہتے ہيں کہ اسلامي جمہوريہ ايران پر پابنديوں اور دباؤ کا مقصد ايران کو مذاکرات کي ميز پر واپس لانے کے لئے ہے ليکن ہم نے گوناگوں مسائل منجملہ ايٹمي مذاکرات کے بارے ميں مذاکرات کي ميز کب ترک کي تھي کہ اب ہم اس کي طرف واپس آجائيں؟

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس قسم کے پروپيگنڈوں اور تبليغات کے فارمولےکا مقصد ايراني قوم کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرنا قرارديتے ہوئے فرمايا: دشمن کي اتني حيثيت نہيں ہے کہ وہ ايران کي بصير ، آگاہ اور مجاہد قوم کو اپنے غير منطقي مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرسکے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: يورپي حکام ابھي بھي اسي طرح انيسويں صدي کي فضا اور سامراجي منہ زوري کي حالت ميں ہيں اور انھيں معلوم ہونا چاہيے کہ ايراني قوم اور حکام ان کي منہ زوري کے سامنے ہرگز سرتسليم خم نہيں کريں گے اور انھيں اسي طرح فراواں مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اندروني استحکام کو ظاہري قوت و طاقت کا مظہر قرارديتے ہوئے فرمايا: آج اسي استحکام کي بنا پراسلامي جمہوريہ ايران کي عوامي حکومت اور منہ زور طاقتوں کے مقابلے کے سلسلے ميں ايران کي نئي باتيں علاقائي قوموں کي تحريکوں پر اثرانداز ہورہي ہيں اور اسي مسئلہ نے دشمن کو تشويش ميں مبتلا کرديا ہے اور اللہ تعالي کے فضل و کرم سے يہ سلسلہ جاري رہےگا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے دوسرے حصہ ميں شمالي خراسان کے صوبے کے حکام اور اعلي اہلکاروں کومنصوبہ بندي اور صوبے کي عام صورتحال کے ارتقاء اور عوام کي فلاح و بہبود کے لئے مسلسل تلاش و کوشش جاري رکھنے کي سفارش کرتے ہوئے فرمايا: شمالي خراسان صوبے کے قدرتي وسائل اور ظرفيتوں سے پتہ چلتا ہے کہ حکام کي منصوبہ بندي ، تلاش و کوشش اور عوام کي ہمراہي کي بدولت يہ صوبہ ملک کے دس ممتاز صوبوں کي فہرست ميں شامل ہوسکتا ہے اور شمالي خراسان کے مؤمن اور صادق عوام کے لئے باعزت زندگي کے اسباب فراہم ہوسکتے ہيں?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے منصوبہ بندي اور طے شدہ اہداف تک پہنچنے کے لئے ٹائم ٹيبل مشخص کرنے کو صوبے کي پيشرفت کے لئے ضروري قرارديتے ہوئے فرمايا: صوبے کےموجودہ وسائل و امکانات کے پيش نظر زراعت بھي صوبے کي ايک اہم ترجيح ہے?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے زرعي زمينوں کو يکساں بنانے کو صوبے کي پيشرفت کے لئے مؤثر قدم قرارديتے ہوئے فرمايا: زراعت و باغات کا صنعتي اور پيشرفتہ ہونا ، اور تجارت کے لئے اسے نئي صنعت ميں تبديل کرنے سے صوبے کو دوچنداں ترقي ملے گي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے صوبے ميں سياحت کي فراواں ظرفيت، تحقيقاتي مسائل پر توجہ اور شمالي خراسان صوبے کا امام رضا (ع) کے کئي ملين زائرين کے راستے ميں واقع ہونے کو صوبہ کي ديگر ظرفيتيں قرارديا جن کے ذريعہ صوبہ کو درپيش مشکلات کو برطرف کيا جاسکتا ہے?

اس ملاقات کے آغاز ميں مندرجہ ذيل افراد نے اپنے نظريات پيش کئے:

? ڈاکٹر عاشوري- فردوسي يونيورسٹي مشہد کے سربراہ، اور ملک کے ممتاز استاد

? محمود اسدي- بجنورد اصناف کونسل کے سربراہ

? گلدي آخوند کمالي- شمالي خراسان صوبہ کے اہلسنت کي ممتاز شخصيت

? ڈاکٹر جعفري- پارليمنٹ کے نمائندے

? ڈاکٹر حجت اللہ رباني نسب- شمالي خراسان صوبے کے زراعتي تحقيقاتي سينٹر کے سربراہ

? احمدي بيغش – شمالي خراسان صوبے کے گورنر

مذکورہ افراد نے مندرجہ ذيل نکات پيش کئے:

? اقتصادي، ثقافتي ، سياسي اور سماجي ميدانوں ميں صوبے کے عوام کے حضور پر تاکيد

? صوبائي سطح پر سريع تبديليوں پر تنقيد

? بےروزگاري کے خاتمہ کے لئے منظور شدہ بجٹ مخصوص کرنے پر تاکيد

? دشمنوں کي بد نيتي کے پيش نظر بازاريوں اور اصناف کے ساتھ ہمراہي پر تاکيد

? اجناس کي تقسيم و فراہمي کو مضبوط بنانے اور ايراني اجناس کي فروخت پر تاکيد

? رہبر معظم کے استقبال ميں اہلسنت کي بھر پور شرکت

? شيعہ و سني کے درميان باہمي اتحاد و يکجہتي پر تاکيد

? صوبے کي تعمير و ترقي پر تاکيد

? زراعت کے شعبہ ميں سرمايہ کاري پر تاکيد

? زراعت کے فوائد پر توجہ

? صوبہ کي ترقي کي جامع سند کي تدوين پر تاکيد

? مہر ماندگار اور مہر ہاؤسنگ کے پراجيکٹوں کي تکميل پر تاکيد

? مواصلاتي راستوں کي تعمير، پاني ، بجلي اور گيس رساني کے منصوبوں کي تکميل پر تاکيد
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬