رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اہل سنت اراکین نے کل منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان میں شیعوں کے خلاف دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا : پاکستان میں شیعہ بھائیوں کے قتل عام سے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو سخت دلی صدمہ ہوا ہے۔
اہل سنت اراکین پارلیمنٹ کے بیان میں مزید کہا گیا : دنیا کے عوام اب کسی کے بھی خلاف شدت پسندی کے سخت مخالف ہیں اور کسی بھی طرح دوسرے انسانوں کے قتل عام کو نہیں مان سکتے۔
بیان میں اہل سنت اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان میں شیعہ شہدا کے لواحقین کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی : دنیائے اسلام میں امن واستحکام کی برقراری کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کا قیام ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنے بیان میں بین الاقوامی اداروں ،اسلامی تعاون تنظیم ،اقوام متحدہ اور ناوابستہ تحریک سے مطالبہ کیا : پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف جرائم پر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس طرح کے شدت پسندانہ حملوں میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔