‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2013 - 08:53
News ID: 5458
فونت
علمائے پاکستان؛
رسا نیوز ایجنسی - علمائے پاکستان نے اپنے الگ الگ بیانیہ میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ثقلین کوثر اور ان کے معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل پر شدید ردل عمل کا اظھار کیا ۔
ثقلين کوثر اور ان کے معصوم بچے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عبدالخالق اسدی اور سید اقتدار حسین نقوی نے اپنے الگ الگ بیانیہ میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ثقلین کوثر کی شھادت کو قوم کا عظیم نقصان بتاتے ہوئے کہ ان کے اھل خانہ کے ساتھ اظھار ھمدردی کی ۔


حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے یہ کہتے ہوئے کہ شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ارشد عباس نقوی، ایڈووکیٹ کوثر ثقلین، اْن کے دو معصوم فرزندوں محمد عباس اور عون عباس کا بہیمانہ قتل اسی سازش کا حصہ ہے کہا: ارشد عباس نقوی ہماری ملت کا روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا، اورنگی ٹاون کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معصوم بچوں کے قتل میں وہی گروہ ملوث ہیں جو اسلام کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں کہا:  یہ تکفیری گروہ پاکستان میں بھی شام جیسے حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں، ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کراچکے ہیں لیکن حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں۔


ایم ڈبلیوایم رکن نے یہ بتاتے ہوئے کہ دہشت گردی کا یہ بے قابو جن ہماری سینکڑوں عظیم شخصیات کو نگل چکا ہے، مگر ھم اج بھی صبر کے دامن سے وابستہ ہیں کہا: مگر زیادہ دیر تک صبر ممکن نہیں، ہم نگراں حکومت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس نقوی، ایڈووکیٹ کوثر ثقلین، اْن کے فرزندوں عون عباس اور محمد عباس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


دوسری جانب حجت الاسلام اقتدار نقوی نے کراچی میں ہونیوالی شہادتوں میں ملک دشمن عناصر کو شامل بتاتے ہوئے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے، انہیں پاکستان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک بننا پسند نہیں بلکہ انکی منشا یہ ہے کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ اور سعودی عرب کا غلام بن کر رہے۔


 انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کراچی میں کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور اُن کے دو بچوں کو جو شہید کیا گیا ہے اس پر سول سوسائٹی اور نام نہاد این جی اوز کی خاموشی قابل افسوس ہے کہا: کل بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا اور آج پھر ایک باپ کو دو بیٹوں سمیت شہید کر دیا گیا جو سکیورٹی ادارے اور انتظامیہ کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔


اقتدار نقوی یہ بیان کرتے ہوئے کہ کراچی میں لسانی جماعتیں اپنے ناپاک ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مادر وطن کے عظیم بیٹوں کو ہم سے جدا کر رہی ہے لیکن یہ خدا کا وعدہ ہے کہ جس جس دور میں فرعون، نمرود اور یزید رہے، وہیں اُن کو شکست دینے کے لئے موسٰی(ع)، ابراہیم(ع) اور امام حسین (ع) میدان عمل میں رہے کہا: اگر آج کوئی یزیدی سر اُٹھائے گا تو یہ یاد رکھے کہ کوئی حسینی جزبات سے روبرو ہوگا، یہ شہادت ہمارے لئے خوف نہیں بلکہ ہماری طاقت اور ہمت میں اضافہ کا سبب ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬