علامہ عباس کمیلی کراچی :
رسا نیوزایجنسی - علامہ عباس کمیلی نے اورکزئی ایجنسی میں ہونے والی دہشت گردی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، علامہ عباس کمیلی نے کوھاٹ اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے بمب دھما کے کے سلسلے میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ مذھب کے نام پردھشت گردی مذھب کے ائین سے لاعلمی کا ثبوت ہے کہا: یہ دہشت گردی اوربمب دھماکےحکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم اس سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا: ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، حکومت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ عمائدین کا تحفظ فراہم کرے۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے تمام عمائدین کا تحفظ فراہم کرے اور واقعہ میں ملوث کالعدم مذہبی دہشت گرد جماعت کے نیٹ ورک کو ختم اور سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی معاونت کی جائے۔
واضح رہے کہ اس بمب دھماکے میں شھید ہونے والوں میں ممتاز صحافی عظمت علی بنگش بھی موجود تھے جنھیں طالبان کی جانب سے کچھ دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں.
اس سلسلے سے خادمان علم کمیٹی کی جانب سے جامعہ امامیہ ناظم آباد میں شہدائے ملت جعفریہ اور مرحومین کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم و تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علمائے کرام کہا: شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
ان رہنماؤں نے تاکید کرتے ہوئے کہا :امن کا قیام ہم سب کا مشن ہے اور ہم کسی بھی ایسی سازش کو یہاں کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس کا مقصد افراتفری اور خانہ جنگی ہو ۔
واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا عون نقوی ، مولانا حسین مسعودی، علامہ سجاد شبیر رضوی اور ندیم حسین رضوی نے بھی خطاب کیا ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے