‫‫کیٹیگری‬ :
12 March 2013 - 11:55
News ID: 5214
فونت
آیت‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌الله جوادی آملی نے کہا : ولی عصر امام مہدی« عج » کا پر افتخار لقب «بقیه الله» ہے یہ لقب سب سے پہلے خدا کے نبی و معصومین کا ہے اور عارضی طور پر اس کے بعد مبلغین اور نائیبین اور وہ لوگ جو کہ اسلامی تعلیمات کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہیں ان کی ہے ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌الله عبدالله جوادی آملی نے ثقافتی و تبلیغی ادارہ بعثت اور رسا نیوز ایجنسی کے تعاون کے ساتہ ایران ، قم کے تبلیغات اسلامی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ حجت‌الاسلام والمسلمین حاج شیخ جواد بنابی کی نصف صدی تبلیغی فعالیت کانفرنس میں اپنے ایک تصویری پیغام میں بیان کیا : مبلغ بنابی کے خانوادہ کی عزت افزائی خدا کے دین کو فروغ دینے کے راہ میں ہے جو کہ ایک سنجیدہ امور میں سے ہے جس کو انجام دینا ضروری ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ولی عصر امام مہدی« عج » کا پر افتخار لقب «بقیه الله» ہے یہ لقب سب سے پہلے خدا کے نبی و معصومین کا ہے اور عارضی طور پر اس کے بعد مبلغین اور نائیبین اور وہ لوگ جو کہ اسلامی تعلیمات کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہیں ان کی ہے ۔

حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ خداوند عالم دین کے علماء کو «أُولُوا بَقِیَّةٍ» سے یاد کیا ہے اظہار کیا : اس طرح کے عناوین علماء کے سلسلہ میں استعمال ہوا ہے ، بعض وقت «أُولِی الْأَبْصَارِ»، «أُولُوالْأَلْبَابِ» بھی کہا گیا ہے اور کبھی کبھی «أُولُوا بَقِیَّةٍ» بھی استعمال کیا گیا ہے جس کا معنی والیان و صاحبان بقا و بقیه الله ہیں ۔

قرآن کریم کے مشہور مفسر نے بیان کیا : اگر عالموں کے قلم و دوات کو شہیدوں کے خون سے موازنہ کیا جائے تو قلم دوات کا وزن زیادہ ہے ، بنابی خاندان اهل‌ بیت عصمت و طہارت کے اقوال کے مبلغ ہیں ، علماء نے قلم و روشنائی کے ذریعہ دین کی ترویج کی ہیں اور شہادت پیش کر کے خدا کی شاندار نظام کی خدمت کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬