‫‫کیٹیگری‬ :
14 March 2013 - 23:33
News ID: 5224
فونت
آیت‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله جوادی آملی نے کہا : روح زندہ ہے اور زندہ ہونا صرف شہیدوں سے مخصوص نہیں ہے لیکن وہ لوگ یستبشرون و فرحین ہیں ، لیکن اس چیز کی طرف توجہ کرنی پڑے گی کہ ایسا نہیں ہے کہ ہر شہادت ہر نیک اعمال سے بلند درجہ رکھتا ہو بعض نیک اعمال تمام شہادتوں سے افضل و اعلی ہیں جیسے امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا خندق کے روز کا ضربت ، سب روح زندہ ہیں ، لیکن شہید خدا کے پاس روزی کھا رہے ہیں لیکن دوسرے اپنی خاص حالت رکھتے ہیں ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کی شرکت کے ساتہ منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ سجدہ کی تفسیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : معاد « قیامت » کے سلسلہ میں بعض لوگ علمی شک میں گرفتار نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ علمی شہوت میں گرفتار ہیں «أَیَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ بَلَىٰ قَادِرِینَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّیَ بَنَانَهُ» خدا قادر ہے یہاں تک کہ ان کی انگلی کی نوک اور اس کی باریک و نازک خط کو بھی دوبارہ صحیح کر سکتا ہے ، یہ لوگ کسی بھی طرح کا علمی شک میں مبتلی نہیں ہیں ، انسان چاہتا ہے اس کے سامنے سب واضح رہے اس طرح وہ سوال و جواب کا انکار کرتا ہے ، اگر اس کے پاس کوئی دلیل ہوتی تو اس کو بیان کرتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬